Microsoft to end Office mobile apps support for older Android devices

مائیکروسافٹ پرانے سمارٹ فونز پر آفس موبائل ایپ کی سپورٹ ختم کر رہا ہے

مائیکروسافٹ  نے خاموشی سے اپنی آفس موبائل ایپ کی ضروریات کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اب اینڈروئیڈ کے پرانے ورژنز استعمال کرنے والے اپنے فون پر مائیکروسافٹ آفس کی ایپلی کیشن  استعمال نہیں کر سکیں گے۔
مائیکروسافٹ آفس کی تمام ایپس جولائی 2019 سے  کٹ کیٹ اور لولی پاپ  او ایس سسٹم کی حامل ڈیوائسز پر نہیں چلیں گی۔ مائیکروسافٹ کے مطابق  اینڈروئیڈ کے لیے آفس کی ایپلی کیشنز  پرانے ورژنز پر جون تک چلتی رہیں گی۔
لیکن اس کے ان کی سپورٹ ختم کر دی جائے گا۔
اگر آپ آئی او ایس استعمال کرتے ہیں تو اس حوالے سے خوش قسمت ہیں۔ مائیکروسافٹ نے تصدیق کی ہے کہ  آئی او ایس 11.0 اور  جدید ورژنز پر چلنے والے  آئی فونز اور آئی پیڈز پر مائیکروسافٹ آفس ایپلی کیشنز بدستور کام کرتی رہیں گی۔ جب بھی آئی او ایس کا نیا ورژن جاری کیا جاتا ہے تب مائیکروسافٹ آفس ایپلی کیشن  کے لیے آئی او ایس کی ضروریات کو موجودہ اور دو پچھلے ورژنز تک اپ ڈیٹ کر دیتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 31 مئی 2019

Share On Whatsapp