Gmail’s confidential mode will be on by default for G Suite users starting June 25th

25 جون سے جی سوئٹ صارفین کے لیے جی میل کانفیڈنشل موڈ بائی ڈیفالٹ آن ہوگا

گوگل 25 جون سے جی سوئٹ صارفین کےلیے  جی میل میں کانفیڈنشل موڈ بائی ڈیفالٹ آن کر دے گا۔ جی سوئٹ استعمال کرنے والے جی میل صارفین  اس ٹول سے کانفیڈنشل ای میل لکھ سکیں گے۔ پرسنل  اکاؤنٹ ہولڈر اس فیچر کو 2018 کے وسط میں جی میل کی ری ڈیزائنگ کے وقت سے استعمال کر رہے ہیں۔
کانفیڈنشل موڈ ایک پاور فل ٹول ہے۔اس سےحساس معلومات پر مبنی ای میل بھیجتے ہوئے ای میلز کی ایکسپائری کے وقت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔
ایکسپائری پر اس ای میل کو کوئی نہیں دیکھ سکے گا۔ کانفیڈنشل موڈ میں بھیجی گئی ای میل کسی دوسرے کو فارورڈ نہیں کی جا سکتی، نہ ہی ڈاؤن لوڈ اور کاپی کی جا سکتی ہیں۔ ای میل بھیجنے والا چاہے تو کسی بھی وقت ای میل کو ختم کرسکتا ہے۔اس فیچر سے ای میل کے ساتھ مزید ایس ایم ایس سیکورٹی بھی شامل کی جا سکتی ہے، جس سے ای میل وصول کرنے والا اس وقت تک ای میل تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا، جب تک  اپنے فون پر ویری فیکیشن کوڈ وصول کرکے درج نہ کرے۔
پرسنل اکاؤنٹ میں اسے  ای میل کمپوز کرتےہوئے لاکڈ کلاک آئیکون سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ آئیکون سینڈ بٹن کے ساتھ ہی ہوتا۔ کاروباری صارفین کے لیے بھی  یہ آئیکون یہیں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 30 مئی 2019

Share On Whatsapp