A TikTok smartphone is reportedly being developed

ٹِک ٹوک کا اپنا سمارٹ فون جلد ہی لانچ کیا جا سکتا ہے

ایمزون نے اپنی سروسز کی تشہیر کے لیے فائر فون بنایا تھا۔  فیس بک نے بھی  اپنے خصوصی فون کے لیے ایچ ٹی سی سے شراکت داری کی۔یہ دونوں مصنوعات مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئیں۔ اس کے باوجود وائرل ایپلی کیشن ٹِک ٹوک کے ڈویلپر  اپنا سمارٹ فون  بنا رہے ہیں۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  انڈسٹری کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ  ٹِک ٹوک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس  اپنا سمارٹ فون ڈویلپ  کر رہی ہے۔ اس سمارٹ فون میں کمپنی کی اپنی تمام ایپلی کیشنز ہونگی۔

ٹِک ٹوک نے اس سال کے شروع میں ایک چینی سمارٹ فون برانڈ سمارٹیسن(Smartisan) کو خریدا تھا۔ یہ اب کمپنی کے لیے نئے سمارٹ فون کی تیاری کا کام کر رہا ہے۔
اس فون کے ڈیزائن اور ہارڈ وئیر کی تفصیلات ابھی ظاہر نہیں ہوئیں ہیں لیکن لگتا ہے کہ یہ ایک سستی ڈیوائس ہوگی، جسے نوجوانوں کو ذہن میں رکھ کر ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ٹِک ٹوک چین اور بھارت میں کافی مقبول ہے۔ ان ممالک میں سستی ڈیوائسز ہی زیادہ فروخت ہوتی ہیں۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ  یہ فون امریکا اور یورپ میں بھی فروخت کیا جائے گا یا نہیں۔ اگر ایسا ہوا تو ایمزون اور فیس بک کے فون کی طرح اس کا کامیاب ہونا بھی  مشکل لگتا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 27 مئی 2019

Share On Whatsapp