vivo Z5x is official with punch-hole selfie camera, triple rear shooters

ویوو زیڈ 5 ایکس پنچ ہول سیلفی کیمرہ اور تین رئیر کیمروں کے ساتھ متعارف کرا دیا گیا

کئی دن کی قیاس آرائیوں کے بعد ویوو نے زیڈ 5 ایکس (Z5x) متعارف کرا دیا ہے۔ اسے چین میں ہونے والی ایک تقریب میں متعارف کرایا گیا۔ کمپنی کی زیڈ لائن سستے سمارٹ فونز پر مشتمل ہے اور زیڈ 5 یکس بھی زیادہ مہنگا نہیں۔اس کی  قیمت 1398 یوان یا 202 ڈالر یا 180 یورو  سے ہے۔
اس فون میں ویوو نے پہلی بار پنچ ہول سیلفی کیمرہ شامل کیا ہے۔ یہ کیمرہ f/2.0 اپرچر کے ساتھ 16 میگا پکسل کا ہے۔ فون کا ڈسپلے 6.53 انچ ایل سی ڈی ہے، جس کی ریزولوشن1080x2340 پکسل ہے۔

فون کی بیک پر  فنگر پرنٹ سکینر اور ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ اس میں مین کیمرہ f/1.78 اپرچر کے ساتھ  16 میگا پکسل، وائیڈ اینگل  کیمرہ f/2.2اپرچر کےساتھ 8 میگا پکسل اور تیسرا ڈیپتھ سنسر f/2.4اپرچر کے ساتھ 2 میگا پکسل ہے۔
ویوو زیڈ ایکس 2 میں کوالکوم کا سنیپ ڈریگن 710 چپ سیٹ، 4 جی بی / 6 جی بی  / 8 جی بی ریم اور 64 جی بی / 128 جی بی کی UFS 2.1 سٹوریج ہے۔
اس فون میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جس میں 18Wفاسٹ چارجنگ کی سپورٹ ہے۔
اتنی بڑی بیٹری کے باوجود فون کی موٹائی 8.85 ملی میٹر ہے۔ اس کا وزن 204.1 گرام ہے۔ اس میں بلٹ ان مائیکرو ایس ڈ ی کارڈ سلاٹ ہے۔ فون میں ڈوئل سم فنکشن اور ہیڈ فون جیک بھی ہے۔
 اس فون کے4جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 1398 یوان یا 202 ڈالر یا 180 یورو،  6 جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 1498 یوان یا 217 ڈالر یا 193 یورو، 6 جی بی / 128 جی بی  ورژن کی قیمت 1698 یوان یا 246 ڈالر یا 219 یورو اور 8 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 1998 یوان یا 289 ڈالر یا 258 یورو ہے۔.
ویوو زیڈ 5 ایکس میں اینڈروئیڈ 9 پائی  کے ساتھ فن ٹچ 9 سکن انسٹال ہے۔ یہ چین میں 1 جون سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اسے ایکسٹریم نائٹ بلیک، فینٹم بلیک اور اورورا رنگوں میں فروخت کیاجائے گا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 26 مئی 2019

Share On Whatsapp