Intel's 10nm 'Ice Lake' CPUs can actually run games well in 1080p

انٹل کا 10 این ایم ”آئس لیک“ سی پی یو گیمز کو 1080p میں چلا سکتا ہے

دسمبر میں انٹل نے وعدہ کیا تھا کہ  اس کا آنے والا  10 این ایم لیپ ٹاپ سی پی یوٹیرا فلوپ کمپیوٹنگ پاور کے ساتھ بہترین گرافکس فیچرز کا حامل ہوگا۔ کمپیوٹیکس 2019ء میں  کمپنی نے اس کے بارے میں مزید معلومات فراہم کی ہیں انٹل نے اس میں جو بہتریاں کی ہیں، اس سے یہ رئیل ورلڈ گیمنگ کو 1080pپر چلا سکتا ہے۔ یعنی اس کی کارکردگی پہلے سے 72 فیصد زیادہ ہے۔ 10 نینو میٹر سی پی یوز اور انکے ساتھ 11 نسل کے انٹیگریٹڈ گرافکس بغیر مخصوص جی پی یو کے بہت سے ٹائٹلز کو 1080p میں چلا سکتے ہیں۔

انٹل نے 10 این ایم آئس لیک سسٹم کے براہ راست مظاہرے میں 70fps فریم ریٹ حاصل  کیا۔اس پہلے 8ویں نسل کے  وہسکی لیک  یو چپ میں یہ فریم ریٹ   تقریبا 45 تھا۔
انٹل نے بتایا کہ اے ایم ڈی کے RX Vega 10 گرافکس کے حامل  Ryzen 7 3700U سے تقابل میں اوور واچ گیم کھیلتے ہوئے  25Wآئس لیک 16 فیصد زیادہ تیز رفتار تھا۔ تھری ڈی مارک سکائی ڈآئیور میں یہ 15 فیصد تیز رفتار تھا۔ دوسرے کئی طرح کے تقابل انٹل کی حمایت میں نہیں تھے لیکن پھر بھی انٹل آئس لیک کافی متاثر کن ہے۔ انٹل منگل کو اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرے گا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 26 مئی 2019

Share On Whatsapp