Opera GX Gaming Browser coming soon

اوپیرا جی ایکس گیمنگ براؤزر جلد آ رہا ہے

اوپیرا جی ایکس گیمنگ براؤزر ، اوپیرا سافٹ وئیر کا آنے والا براؤزر ہے۔ کمپنی نے اسے چند دن پہلے متعارف کرایا تھا۔یہ ویب براؤزر ابھی تک جاری نہیں کیا گیا لیکن اوپیرا کی  ویب سائٹ پر اس کی موجودگی  ظاہر کرنے کے لیے ایک صفحہ ضرور موجود ہے، جس پر ”جلد آ رہا ہے “لکھا ہے۔اس صفحے پر صارفین اپنی ای میل آئی ڈی سے سائن  اپ ہو کر براؤزر کےاجراء سے متعلق خبروں سے مطلع رہ سکتے ہیں۔
اوپیرا سافٹ وئیر نے اپنے اس نئے براؤزر سے  متعلق  کچھ معلومات بھی فراہم کی ہیں۔
اس کا ڈیزائن کسی حد تک اوپیرا ویب براوزر سے ملتا جلتا  ہے۔اس کے سائیڈ پینل میں بھی   مین براؤزر کی طرح ٹیبز ہیں۔سائیڈ پینل کے آئیکون ایکسٹینشن، ہسٹری اور سیٹنگز سے مربوط ہیں۔
اس کے سائیڈ پینل میں ایک نیا آئیکون بھی ہے، جو سپیڈ انڈیکیٹر کو ظاہر کرتا ہے۔اس کی مین ٹول بار میں گیم پیڈ کے آئیکون ہیں۔ اوپیرا کی ویب سائٹ پر ایک سلائیڈر سے انٹرفیس کا رنگ بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
اوپیرا جی ایکس ریگولر  اوپیرا براؤزر کی طرح  کرومیم کوڈ بیسڈ براؤزر ہو سکتا ہے۔ گیمنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے  اوپیرا نے اس میں کئی طرح کے فیچر متعارف کرائے گا۔ اوپیرا اس میں ایسے تمام فیچرز کا خاتمہ کرے گا جو سی پی یو اور میموری پر فالتو بوجھ ہوتے ہیں۔ اس طرح سے اوپیرا سافٹ وئیرز براؤزر کی سپیڈ کو بڑھائے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 25 مئی 2019

Share On Whatsapp