Huawei is banned from using SD card branding on future devices

ہواوے مستقبل کی ڈیوائسز میں ایس ڈی کارڈ برانڈنگ استعمال نہیں کر سکتا

ہواوے کے لیے  سب کچھ بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔ ایس ڈی ایسوسی ایشن، جو ایس ڈی اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے معیار طے کرتی ہے،  نے  کمپنی  پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کا مطلب ہے کہ ہواوے اب اپنی مصنوعات میں ایس ڈی اے برانڈنگ  پیش نہیں کر سکے گا اور نہ ہی مستقبل میں  ان کے معیارات طے کرنے میں شامل ہوگا۔
ایس ڈ ی ایسوسی ایشن نے تصدیق کی کہ امریکی محکمہ تجارت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ہواوے کی رکنیت کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ہواوے کا کہنا ہے کہ  اس کے صارفین فی الحال  ایس ڈی اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ استعمال کرتے رہیں گے۔ ہواوے اگر چاہے تو مستقبل میں دوسرے ذرائع سے ان کے لائسنس حاصل کر کے انہیں استعمال کر سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 24 مئی 2019

Share On Whatsapp