Google Duo now supports eight-person video calls

گوگل ڈواؤ اب 8 افراد کی ویڈیو کال کو سپورٹ کرتا ہے

اینڈروئیڈ کی بلٹ ان ویڈیو چیٹ ایپ گوگل ڈواؤ میں اب 8 افراد کی ویڈیو کال کی سپورٹ شامل کر دی گئی ہے۔اس کے مقابلے میں فیس ٹائم میں 32، وٹس ایپ میں 4، سکائپ پر 50 اور فیس بک میسنجر پر بھی 50 افراد ایک ساتھ ویڈیو کال کر سکتے ہیں۔ یہ نیا فیچر اینڈروئیڈ اور آئی او ایس  دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔
اگرچہ گوگل ڈواؤ  گوگل کے سمارٹ ڈسپلے کی ڈیفالٹ  ویڈیو چیٹ سروس بھی ہے لیکن گروپ چیٹ کا فیچر صرف موبائل صارفین کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ گوگل ڈواؤ کے اس سال کے شروع میں لانچ کیے گئے  ویب کلائنٹ سے بھی گروپ کالز نہیں کی جا سکتی۔
گوگل ڈواؤ میں گروپ کال کا فیچر متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ کمپنی نے انڈو نیشیا، بھارت اور برازیل میں ڈیٹا سیونگ موڈ بھی پیش کیا ہے۔گوگل ڈواؤ کی سروس بھارت میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ بھارت میں اس کے ذریعے مقامی اشتہار دکھائے جاتے ہیں اور صارفین اگر اپنے دوستوں کو اس پر سائن اپ کرائیں توا نہیں انعام بھی ملتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 24 مئی 2019

Share On Whatsapp