Fujifilm GFX100 is a $10,000 medium format camera with 102MP sensor

102 میگا پکسل سنسر کے ساتھ فیوجی فلم جی ایف ایکس 100 دس ہزار ڈالر کا میڈیم فارمیٹ کیمرہ ہے

فیوجی فلم نے ایک نئے میڈیم فارمیٹ کیمرے کا اعلان کیا ہے۔ جی ایف ایکس 100 (GFX100) نام کےاس کیمرے میں 102 میگا پکسل سنسر، بلٹ ان امیج سٹیبلائزیشن، فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس اور 4K ویڈیو ریکارڈنگ ہے۔
اس کیمرے میں 102MP 55mm میڈیم فارمیٹ سنسر، سٹینڈرڈ 35 ایم ایم فل فریم سنسر اور لارج فارمیٹ سنسر کے درمیان ہے۔ یہ سنسر عام طور پر انتہائی پروفیشنل ایپلی کیشنز میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہ کیمرے ایسی فوٹوگرافی میں استعمال ہوتے ہیں، جس میں بہت بڑی پرنٹنگ، جیسے بل بورڈز پر، درکار ہو۔
102 میگا پکسل سنسر کے ساتھ اس میں Fujifilm X-Processor 4 پروسیسر ہے۔
یہ کیمرہ ہائی ڈائنامک رینج کے لیے 16-bit RAW فائلز کی آؤٹ پٹ دے سکتا ہے۔ جی ایف ایکس 100 میں بلٹ ان 5 ایکسز امیج سٹیبلائزیشن ہے۔
جی ایف ایکس 100 وہ پہلا میڈیم فارمیٹ کیمرہ ہے، جس میں 3.76 ملین فیز ڈیٹیکشن پکسلز اور تقریباً 100 کوریج کے ساتھ  فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس شامل کی گئی ہے۔ اس کیمرے میں پہلی بار 30fps پر 4K ویڈیو ریکارڈنگ شامل کی گئی ہے۔ یہ کیمرہ ایچ ڈی ایم آئی کے ذریعے ایکسٹرنل ریکارڈر پر اَن کمپریسڈ 10-bit 4:2:2 فوٹیج فراہم کر سکتا ہے۔
اس کیمرے کی باڈی میگنیشیم کے بھرت سے بنائی گئی ہے۔ اسے سخت موسم کا مقابلہ کرنے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ فیوجی فلم جی ایف ایکس 100 کی قیمت 9999.95 ڈالر ہے۔ اس کیمرے کی فروخت کا آغاز 30 جون سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 24 مئی 2019

Share On Whatsapp