iOS 13 will be unveiled on June 3

آئی او ایس 13 کو 3 جون کو متعارف کرایا جائے گا

ایپل 3 سے 7 جون کو  اپنی سالانہ ورلڈ وائیڈ ڈویلپر کانفرنس (ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی) کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ تقریب 3 جون کو 10 بجے صبح  سان ہوزے، کیلیفورنیا کے میک اینری کنونشن سنٹر میں منعقد ہوگی۔
اس تقریب میں ایپل پہلی بار  اپنے آنے والے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 13 کے بارے میں بات کرے گا اور ڈویلپرز کے لیے بیٹا ریلیز کا اعلان کرےگا۔ آئی او ایس 13 کا حتمی ورژن اس سال خزاں میں نئے آئی فون کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

آئی او ایس 13 میں  لوکل ڈارک موڈ کی سپورٹ ہوگی۔ گوگل نے بھی اس فیچر کو اینڈروئیڈ کیو بیٹا میں شامل کیا ہے۔ اس تقریب میں ایپل کے دوسرے آپریٹنگ سسٹمز جیسے واچ او ایس (watchOS)، ٹی وی او ایس (tvOS) اور میک او ایس (macOS)   کے نئے ورژنز بھی جاری کر سکتا ہے۔
پچھلے سال ڈبلیو ڈبلیو ڈی سی میں کسی بھی ہارڈ وئیر کا اعلان نہیں کیا گیاتھا۔ اس کے بعد کمپنی نے اپنے میک بک پرو لیپ ٹاپس کی سیریز کابہتر بنایا ہے۔ہو سکتا ہے کہ ایپل اس سال بھی کسی ہارڈ وئیر کا اعلان نہ کرے۔3 جون زیادہ دور نہیں ہے۔  جلد ہی ہمیں معلوم ہو جائے گا کہ ایپل اس تقریب میں کیا کچھ پیش کرنے والا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 23 مئی 2019

Share On Whatsapp