ZTE Blade A5 2019 unveiled

زیڈ ٹی ای بلیڈ اے 5 (2019) متعارف کرا دیا گیا

زیڈ ٹی ای نے اس ماہ کے شروع میں انٹری لیول بلیڈ اے 7 متعارف کرایا تھا۔ اب کمپنی نے اس لائن اپ میں زیڈ ٹی ای بلیڈ اے 5 (2019) کا اضافہ کر دیا ہے۔اس فون کے ڈسپلے کی ایسپکٹ ریشو 18:9 ہے۔ مناسب قیمت کے اس فون میں اوکٹا کور پروسیسر ہے۔
بلیڈ اے 5 (2019) میں 5.45 انچ ایچ ڈی پلس سکرین  ہے۔ فون میں f/2.4 اپرچر کے ساتھ 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔فون کی بیک پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگاپکسل f/2.0 کیمرہ ہے۔ اس فون میں  Unisoc SC9863A چپ سیٹ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی سٹوریج ہے۔
سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
اس فون میں 2600 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے مائیکرو یو ایس بی سے چارج کیا جا سکتا ہے۔ اس فون میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک بھی ہے۔
بلیڈ اے 5 (2019) میں اینڈروئیڈ 9.0 کے ساتھ زیڈ ٹی ای کا MiFavor 9.0 UI سکن انسٹال ہے۔ یہ فون نیلے اور سیاہ رنگوں میں روس میں دستیاب ہے۔ روس میں اس فون کی قیمت 6490 روبل یا 100 ڈالر سے شروع ہوگی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 23 مئی 2019

Share On Whatsapp