Honor 20 and Honor 20 Pro go official with quad cams, flagship Kirin 980 chipset

کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ آنر 20 اور آنر 20 پرو متعارف کرا دئیے گئے

ہواوے نے موبائل فوٹو گرافی میں کافی نام کما لیا ہے۔ہواوے  کا ذیلی برانڈ آنربھی کسی سے پیچھے نہیں ۔کمپنی کے نئے متعارف  کرائے گئے  آنر 20  میں ایک منفرد خصوصی میکرو کیمرہ اور آنر 20 پرو ماڈل میں اب تک کا سب سے روشن اپرچر شامل کیا گیا ہے۔

آنر 20 پرو
آنر 20 پرو (Honor 20 Pro) کا مین کیمرہ اب تک کے  تیزرفتار ترینf/1.4  اپرچر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔   یہ f/1.8 اپرچر کے مقابلے میں 48 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 586 سنسر (1/2”, 0.8µm pixels) کو 60 فیصد زیادہ روشنی فراہم کرتا ہے۔
اس کیمرے میں آپٹیکل اور الیکٹرونک امیج سٹیبلایزیشن ہے۔
پرو ورژن میں ایک کیمرہ 3 گنا آپٹیکل اور 5 گنا ہائیبریڈ زوم (ڈیجیٹل زوم 30 گنا تک ہے)  کے ساتھ 8 میگا پکسل  ٹیلی فوٹو کیمرہ ہے۔یہ او آئی ایس کیمرہ ہے۔ قریبی چیزوں کی تصویریں بنانے کے لیے اس میں ایک خصوسی میکرو کیمرہ بھی ہے۔2 میگا پکسل کا یہ کیمرہ صرف 4 سینٹی میٹر یا 1.5 انچ کی دوری پر موجود چیزوں کی تصویریں بنانے کے لیے ہے۔ اس فون میں 16 میگا پکسل  الٹراوائیڈ اینگل کیمرہ ہے  جس کا فیلڈ آف ویو 117 ڈگری ہے۔

اس فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کا کیمرہ ہے ۔ یہ کیمرہ 6.26 انچ ڈسپلے کے پنچ ہول میں ہے۔فون کے ایل سی ڈی ڈسپلے کی ریزولوشن 1080p+ اور ایسپکٹ ریشو 19.5:9 ہے۔فنگر پرنٹ ریڈر کو اس فون کے سائیڈ پر نصب کیا گیا ہے۔فون کا فرنٹ کیمرہ فیس انلاک کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
آنر 20 پرو میں Kirin 980 چپ سیٹ، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ چپ سیٹ پر گریفین کولنگ شیٹ بھی ہے، جس کی تھرمل کنڈکٹیویٹی تابنے کے مقابلے میں 1.5 گنا زیادہ ہے۔

ڈوئل این پی یو اور آئی ایس پی کی بدولت  فون کا اے آئی ایس سپر نائٹ موڈ  رات کو ایک ساتھ کئی تصاویر بنا سکتا ہے۔ یہ دھندلی تصاویر تو ہٹا دیتا ہے لیکن باقیوں کو ایک ہائی کوالٹی تصویر میں  یکجا کر دیتا ہے۔
48MP AI Ultra Clarity Mode یہی کچھ دن میں تصویر بناتے ہوئے کرتا ہے۔
اس فون میں 22.5W SuperCharge کے ساتھ 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ یہ بیٹری 30 منٹ میں 50 فیصد تک چارج ہو سکتی ہے۔ آنر 20 پرو جلد ہی 600 یورو کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔


آنر 20
آنر 20 (Honor 20)  میں ایک بڑا فرق کیمرے کا ہے۔ اس میں سونی کا 48 میگا پکسل سنسر تو ہے لیکن اس میں تھوڑا سست رفتارf/1.8 اپرچر ہے اور آپٹیکل سٹیبلائزیشن بھی نہیں ہے۔ فون میں 2 میگا پکسل میکرو اور 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرے بھی ہیں تاہم ٹیلی کیمرے کو ڈیپتھ سنسر سے بدل دیا گیا ہے۔
آنر 20 میں وہی 6.26” 1080p+ کی سکرین ہے۔ سکرین کے پنچ ہول میں 32 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔
فنگر پرنٹ ریڈر بھی فون کی سائیڈ پر نصب ہے۔ فون میں Kirin 980 چپ سیٹ کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے لیکن اس ماڈل میں چپ سیٹ پر گریفین کی شیٹ نہیں ہے۔ پرو ماڈل کی طرح اس ماڈل میں بھی جی پی یو ٹربو 3.0 سافٹ وئیر سے صارفین بہترین گیمنگ کے تجربے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
آنر 20 کی موٹائی 7.87 ایم ایم ہے جبکہ آنر 20 پرو کی موٹائی 8.44 ایم ایم ہے۔ اس فون میں 22.5W SuperCharge کے ساتھ 3750 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ یہ بیٹری بھی 30 منٹ میں 50 فیصد تک چارج ہو سکتی ہے۔ فون میں 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک بھی نہیں ہے۔
آنر 20 کی یورپ میں قیمت 500 یورو اور برطانیہ میں 400 پاؤنڈ ہے۔برطانیہ میں اس کے ساتھ 180پاؤنڈ مالیت کی آنر واچ میجک مفت دی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : منگل 21 مئی 2019

Share On Whatsapp