Stanford students' robot dog does backflips for (relatively) cheap

سٹینفورڈ کے طلبا کا بنایا ہوا کتا روبوٹ اُلٹی قلابازیاں لگا سکتا ہے

کتوں  کی طرح کے روبوٹ کوئی نئی چیز نہیں لیکن انہیں خریدنا عام لوگوں کے بس کی بات نہیں۔ ایک روبوٹ کتا ایبو بہت پیارا ہے لیکن یہ کھلاڑی نہیں۔ سٹینفورڈ کے طلباء  کے ایک گروپ نے اس مسئلے کا  بہتر حل نکالا ہے۔ انہوں نے ڈوگو (Doggo)  کے نام سے چار ٹانگوں والا روبوٹ تیار کیا ہے۔ یہ روبوٹ ناچ سکتا ہے، اُلٹی قلابازی لگا سکتا ہے۔, جمپ  لگا سکتا ہے اور گھوڑے کی طرح دُلکی چال بھی چل سکتا ہے۔
ڈوگو کو عام دستیاب ہارڈ وئیر سے بنایا گیا ہے۔
اس کی قیمت 3ہزار ڈالر سے بھی کم ہے۔یہ اچھلنے کےلیے سپرنگ استعمال نہیں کرتا بلکہ ایسا کرنے کے لیے ڈوگو فورس سینسنگ ایکسٹرنل موٹرز کا استعمال کرتا ہے۔یہ فورس سینسنگ ایکسٹرنل موٹرز  ہر حرکت کے لیے قوت  کا تعین کرتی ہیں۔اگر کبھی روبوٹ اپنی پوزیشن خراب کر لے تو موٹر اسے درست کر دیتی ہیں۔
ڈوگو روبوٹ کافی چھوٹا ہے لیکن آپ کی سوچ سے زیادہ طاقتور ہے۔ یہ فضا میں 3.5 فٹ اونچا جمپ لگا سکتا ہے۔
ڈوگو خودکار کام نہیں کرتا۔ اسے مینوئل کنٹرول کرنا پڑتا ہے۔ڈوگو کا سارا کوڈ اوپن سورس کر دیا گیا ہے۔یعنی اس شعبے  کے دوسرے طلباء  بھی ڈوگو یا اسی طرح کے روبوٹس بنا سکتے ہیں۔
سٹینفورڈ کے  طلباء نے ثابت کیا ہے کہ بہت زیادہ فنڈنگ یا کسی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی سے تعلق کے بغیر بھی چند ہزار ڈالر میں ایک اچھا ایتھلیٹ روبوٹ تیار کیا جا سکتا ہے۔
[short][show_tech_video 389][/short]

تاریخ اشاعت : منگل 21 مئی 2019

Share On Whatsapp