TikTok's owner launches chat app with a focus on communities

ٹِک ٹوک کی مالک کمپنی نے کمیونٹیز کے لیے نئی چیٹ ایپ لانچ کر دی

ٹِک ٹوک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس نے ایک نئی میسجنگ ایپلی کیشن جاری کی ہے۔ کمپنی نے فلپ چیٹ (Flipchat) المعروف فیلیاؤ (Feiliao) ایپلی کیشن لانچ کی ہے۔ یہ ایپلی کیشن اینڈروئیڈ اور  آئی او ایس کے لیے انٹرسٹ بیسڈ سوشل ایپ ہے۔ اس میں سوشل نیٹ ورک سٹائل فیڈ، چیٹ گروپس اور فورمز کے ساتھ چیٹنگ اور ویڈیو کو یکجا کر دیا گیا ہے۔
یہ چیٹ ایپ فی الحال صرف چین میں جاری کی گئی ہے۔ فیس بک کو  مستقبل قریب میں فلپ چیٹ سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ چین میں بائٹ ڈانس کی ایپلی کیشن تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔ 11 فیصد چینی صارفین ان ایپس پر وقت گزارتے ہیں۔ ٹِک ٹوک کی عالمگیر شہرت نے بھی بہت سے لوگوں کو حیران کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 20 مئی 2019

Share On Whatsapp