Translate anything instantly in Firefox with Translate Man

ٹرانسلیٹ مین کے ساتھ فائر فاکس میں کچھ بھی ترجمہ کریں

ٹرانسلیٹ مین فائر فاکس کے   لیےا یک ایڈون ہے۔اس ایڈون سے ویب  پیج پر نظر آنے والے کسی بھی ٹیکسٹ کا ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔
موزیلا خود بھی  ویب براؤزر میں  ٹرانسلیشن سروس کو مربوط کرنے پر کام کر رہا تھا لیکن کمپنی کی طرف سے ابھی تک ایسی کوئی سروس سامنے نہیں آئی۔ بہت سی ایکسٹینشنز گوگل کروم کے ٹرانسلیشن فنکشن کی فائر فاکس پر سپورٹ فراہم کرتی ہیں لیکن یہ کچھ صارفین کو پسند  نہیں آتے۔
موزیلا 2014 سے  براؤزر میں ٹرانسلیشن فیچر متعارف کرانے کے لیے کام کر رہا ہے۔
کمپنی نے  کچھ فنکشن فائرفاکس کے Nightly ورژن میں بھی پیش کیے ہیں۔موزیلا کا ٹرانسلیشن پروجیکٹ کئی سال تک بند رہا۔ کمپنی نے 2018 کے آخر میں اسے دوبارہ شروع کیا ہے۔ کمپنی کاارادہ تھا کہ اس فیچر کو فائرفاکس 63 میں پیش کیا جائے لیکن اب تک یہ سامنے نہیں آیا۔
ٹرانسلیٹ مین (Translate Man) فائر فاکس میں  فوری ترجمہ کے لیے ایک زبردست ایکسٹینشن ہے۔ یہ ایکسٹینشن ویب پیج پر نظر آنے والی کسی بھی تحریر کا ترجمہ کر سکتی ہے۔
اس ایکسٹینشن کا  کام کرنے کا طریقہ کار گوگل  ٹرانسلیٹ سے تھوڑا مختلف ہے لیکن اس میں گوگل ٹرانسلیٹ اے پی آئی ہی استعمال کی گئی ہے۔یہ ایکسٹینشن  انفرادی الفاظ، جملوں، پیراگراف اور طویل تحریروں کو ترجمہ کر سکتی ہے۔  ایکسٹینشن کو استعمال کرنے کے لیے سب سے پہلے تو ایڈریس بار میں  ایکسٹینشن کے آئیکون پر کلک کر کے آوٹ پٹ لینگوئج  دیکھیں کہ کیا آپ اسی زبان میں ہی آؤٹ پٹ چاہتے ہیں۔
اس کے بعد کسی بھی لفظ پر ڈبل کلک کر کے اس کا فوری ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔
ایک آپشن کسی بھی لفظ کے تلفظ کو سننے کا بھی ہے ۔کسی بھی ٹیکسٹ کو ہائی لائٹ کیا جائے تو بھی اس کا ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔ کسی بھی ٹیکسٹ کو ماؤس سےسلیکٹ کریں  تو سلیکشن کے اوپر ٹرانسلیشن نظر آ جاتی ہے۔کنٹرول کی موڈیفائر(Ctrl-key modifier) کو بھی ٹیکسٹ ترجمہ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔کسی لفظ پر ماؤس ہوور کیا جائے تو بھی ترجمہ ہو جاتا ہے لیکن بائی ڈیفالٹ یہ آپشن ڈس ایبل ہوتا ہے۔
اس ایکسٹینشن میں اور بہت سے زبردست فیچرز ہیں۔ انہیں استعمال کرنے اور ایکسٹینشن کو انسٹال کرنے کے لیے  یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : اتوار 19 مئی 2019

Share On Whatsapp