Oppo A9x goes official with a 48MP camera and VOOC 3.0 fast charging

اوپو نے 48 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ اوپو اے 9 ایکس لانچ کر دیا

اوپو نے اے 9 ایکس لانچ کر دیا ہے۔ یہ فون اے 9 کا زیادہ پاور فل ورژن ہے، جسے پچھلے ماہ متعارف کرایا گیا تھا۔
اس فون میں بڑی تبدیلی 48 میگا پکسل کے رئیر کیمرہ کی  ہے۔ اے 9  کی بیک پر 16 میگا پکسل کا کیمرہ تھا۔ اے 9 اور اے 9 ایکس میں دوسرا اہم فرق  بیٹری کا ہے۔ دونوں سمارٹ فون زمین 4020 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے لیکن اے 9 ایکس کی بیٹری VOOC 3.0فاسٹ چارجنگ  کو سپورٹ کرتی ہے۔
اے 9 ایکس کا باقی ہارڈ وئیر اے 9 جیسا ہے۔اس فون میں  ہیلیو  پی 70 ایس او سی، 6 جی بی ریم، 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ، 6.53 انچ فل ایچ ڈی پلس ڈسپلےا ور 16 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔ اے 9  ایکس میں اینڈروئیڈ پائی بیسڈ ColorOS 6 آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔
اوپو اے 9 ایکس کی قیمت 1999 یوان یا 289 ڈالر ہے۔چین میں  اس کی فروخت کا آغاز 21 مئی سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 18 مئی 2019

Share On Whatsapp