تین کیمروں اور 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ ویوو ائی3 متعارف کرا دیا گیا
ویوو وائی 3 کے بارے میں لیک خبریں پچھلے ہفتے سامنے آئی تھیں۔ اب یہ فون باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔اس فون میں ہیلیو پی 35 ایس او سی ، 4 جی بی ریم اور 128 جی بی قابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ پائی بیسڈ Funtouch OS 9 انسٹال ہے۔
وائی 3 کی سکرین ٹو باڈی ریشو 89 فیصد ہے۔ اس کا ڈسپلے 6.35 انچ ایل سی ڈی ہے۔ فون کے ڈسپلے کی ریزولوشن 1544 x 720 پکسلز اور ایسپکٹ ریشو 19.3:9 ہے۔
فوٹو گرافی کے لیے فون میں بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ ان میں مین کیمرہ 13 میگا پکسل (f/2.2)، دوسرا 8 میگا پکسل وائیڈ اینگل (f/2.2) اور تیسرا 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر (f/2.4) ماڈیول ہے۔ فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے جو کہ اس کی واٹر ڈراپ نوچ میں نصب ہے۔
ویوو وائی 9 کے دوسرے فیچرز میں فون کی بیک پر فنگر پرنٹ ریڈر، فیس انلاک، اے آئی بیسڈ ڈیجیٹل اسسٹنٹ جوی (Jovi)، ایزی موڈ اور گیم کیوب نامی ای – سپورٹس موڈ ہے۔
سمارٹ فون میں ہیڈ فون جیک بھی ہے۔ اس میں 18W Dual-Engine Fast Charging سپورٹ کے ساتھ 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ تاہم اسے یو ایس بی – سی کی بجائے مائیکرو یو ایس بی پورٹ سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
چین میں ویوو وائی 3 کی قیمت 1498 یوان یا 216 ڈالر ہے۔ اسے جے ڈی ڈاٹ کام یا ویوو کے آن لائن سٹور سے خریدا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 18 مئی 2019