Scrolling screenshots now planned for Android R

اینڈروئیڈ آر میں سکرو ل ایبل سکرین شاٹس کی منصوبہ بندی کر لی گئی

لوگ سٹاک اینڈروئیڈ کو اسی وجہ سے پسند کرتے ہیں کہ اس میں بلاٹ وئیر نہیں ہوتے۔ تصویر کا دوسرا رخ یہ بھی ہے کہ اس میں بہت سے اہم فیچر بھی نہیں  ہوتے۔ اس کمپنی کو پورا  کرنے کے لیے فون ساز کمپنیاں اپنی سکنز بناتی ہیں۔ کئی سال بعد   اہم فیچر اینڈروئیڈ میں بھی جگہ بنا لیتے ہیں۔ مثال کے طور پر ملٹی ونڈو ملٹی ٹاسکنگ کا فیچر  2013 میں سام سنگ گلیکسی نوٹ 3 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ فون میں اینڈروئیڈ 4.3 جیلی بین انسٹال تھی۔
2016 میں یہ فیچر اینڈروئیڈ 7 نوگٹ میں شامل کر دیا گیا۔
اب اگلا نمبر سکرولنگ سکرین شاٹس کا ہے۔ گوگل میں انجینئرنگ فار اینڈروئیڈ کے وی پی  ڈیو برکے  نے ایک ٹوئٹ میں وعدہ کیا ہے کہ  سکرولنگ سکرین شاٹ کا فیچر اینڈروئیڈ  آر میں شامل کے جانے کا منصوبہ ہے۔ یعنی سکرولنگ سکرین شاٹ کا فیچر  ایک ورژن دور ہے۔ اینڈروئیڈ کیو اس خزاں میں سامنے آئے گا۔
سکرولنگ سکرین شاٹ کا فیچر کسٹم سکنز کی صورت میں کافی عرصے سے دستیا ب ہے۔ اسے شومی، ہواوے اور سام سنگ کے موبائلز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔اینڈروئیڈ آر میں اسے بغیر کسٹم سکنز کے  استعمال کیا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 18 مئی 2019

Share On Whatsapp