Google Trips portal makes it easier to plan vacations online

گوگل ٹرِپ پورٹل نے چھٹیوں کی آن لائن منصوبہ بندی کرنا بہت آسان بنا دیا

گوگل نے سفری منصوبہ بندی کے لیے ایک پورٹل لانچ کیا ہے۔ اس پورٹل سے  سفر کی آن لائن منصوبہ بندی کرنا کافی آسان ہو گیا ہے۔یہ ہوٹلوں اور فلائٹس کی تلاش   کے لیے  موبائل صارفین کے لیے پچھلے سال  متعارف کرائے گئے تجربے کا ڈیسک ٹاپ ورژن ہے۔ یہ پورٹل ایسے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہےجو موبائل کی بجائے بڑی سکرین کا استعمال کرتے ہیں اور سفری منصوبہ بندی کے لیے بھی ڈیسک ٹاپ ہی  استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

اس پورٹل تک رسائی کے لیے آپ کو بس google.com/travel پر وزٹ کرنا پڑے گا یا گوگل سرچ میں سفر سے متعلق کوئی سوال، جیسے ہوٹل اِن ٹوکیوِ کرنا پڑے گا۔ موبائل کی طرح ڈیسک ٹاپ پر بھی یہ پورٹل فلائٹس، ہوٹلز، ٹور پیکیجز اور دوسری متعلقہ معلومات ایک ہی جگہ فراہم کرے گا۔
پورٹل پر بائیں جانب ٹیبز سے متعلقہ معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس پورٹل تک رسائی کرتے ہوئے اگر آپ اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان ہے تو یہ آپ کو آپ کے مقام اور پچھلی ہسٹری کی بنیاد پر سفری تجاویز بھی دے گا۔
اس پورٹل پر آپ اپنے محفوظ مقامات اور فلائٹس  کو ٹریک بھی کر سکتے ہیں۔ اس پورٹل پر رہتے ہوئے آپ جیسے ہی کسی ہوٹل میں بکنگ کراتے ہیں، یہ خودکار طور پر آپ کے ٹرپ کی معلومات آپ کی ٹائم لائن پر ظاہرکر دے گا۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ گوگل آپ کے بارے میں بہت زیادہ معلومات جمع کر رہا ہے تو آپ ”پرائیویٹ رزلٹس“ اور ”ویب اینڈ ایپ ایکٹیویٹی“ آپشن سے سیٹنگ تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے یہاں کلک کریں۔
نئے پورٹل کے ساتھ گوگل نے میپس کے لیے اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔ اس اپ ڈیٹ سے میپس آپ کو وزٹ کی جانے والی جگہ کے مشہور مضافات کے بارے میں بتائے گا۔ آنے والے مہینوں میں آپ میپس سے ہی ہوٹل اور ریسٹورنٹس کی بکنگ کرا سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 16 مئی 2019

Share On Whatsapp