Facebook revives 'View As Public' profile feature

فیس بک نے View As Public فیچر دوبارہ متعارف کرا دیا

فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم پر  دو نئی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔پہلی تبدیلی تو فیس بک کے View As Public  فیچر کی واپسی ہے۔ اس فیچر سے صارفین اپنے پروفائل کا اس طرح جائزہ لے سکتے جیسے وہ عام لوگوں کو نظر آتا ہے۔
اس کے علاوہ کمپنی نے پروفائل میں ہی Edit Public Details کا آپشن بھی شامل کیا ہے۔اس فیچر سے صارفین فوری طور پر اپنے پروفائل  کی تفصیلات میں تبدیلی کر سکیں گے۔
View As Public فیچر  کو 2018 میں  ختم کر دیا گیاتھا۔ اسے ختم کرنے  کی وجہ  اس میں صارفین کی پرائیویسی کے حوالے سے پائی جانے والی خامی تھی۔ فیس بک نے یہ خامی تو فوراً ہی دور کر دی تھی لیکن  اس فیچر کو دوبارہ واپس آنے میں 6 ماہ سے زائد عرصہ لگ گیا۔

[short][show_embed_tweet 5163][/short]

تاریخ اشاعت : منگل 14 مئی 2019

Share On Whatsapp