How to stop Google from keeping your voice recordings

گوگل کو اپنی وائس کمانڈز کی ریکارڈ محفوظ رکھنے سےکیسے باز رکھیں؟

حالیہ دنوں میں ورچوئل اسسٹنٹ جیسے  سری، الیکسا اور گوگل اسسٹنٹ تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔ ورچوئل اسسٹنٹ سے  وائس کمانڈز کی صورت میں پوچھے جانے والا سوالات   کمپنی کے سرور میں محفوظ ہوتے ہیں۔ آپ چاہیں تو گوگل  کو وائس کمانڈز کا ریکارڈ رکھنے سے باآسانی باز رکھ سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ کار بہت آسان ہے۔ ذیل میں ہم ویب براؤزر استعمال کرتے  وائس کمانڈز کو محفوظ نہ کرنے کا طریقہ کار بتائیں گے۔اگر آپ اسے موبائل میں کرنا چاہتے ہیں موبائل براؤزر میں انہی سٹیپس پر عمل کرتے ہوئے ایسا کر سکتے ہیں۔

سب سے پہلے گوگل کے مائی ایکٹیویٹی پیج (یہاں کلک کریں ) پر جائیں۔
سب سےاوپر پیج کے بائیں طرف تین لائنوں کے ہیمبرگر آئیکون پر ٹیپ کریں  اور مینو کھول لیں۔
Activity Controls پر کلک کریں۔
نیچے Voice & Audio Activity پر سکرول ڈاؤن کریں۔یہاں آپ کو نیلے رنگ کی ٹوگل نظر آئے گی۔ اگر یہ ٹول آن ہو تو اسے آف کر دیں۔
اسے آف کرنےپر آپ کو پاپ اپ میسج میں خبردار کیا جائے گا کہ ایسا کرنے کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں، جیسے گوگل اسسٹنٹ آپ کی شناخت نہیں کر سکے گا۔ آپ پھر بھی اسے دوبارہ آف کر دیں۔
اگر آپ دوبارہ اسے آن کرنا چاہیں تو اسی طریقے کے مطابق ٹوگل کو آن کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 14 مئی 2019

Share On Whatsapp