Japan begins testing its 400 km/h next-gen bullet train

جاپان نے 400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی اگلی نسل کی بلٹ ٹرین کےتجربات شروع کر دئیے

جاپان کی اگلی نسل کی بلٹ ٹرین الفا ایکس (Alfa-X) کے تجربات شروع ہو چکے ہیں۔ یہ ٹرین کاواساکی ہیوی انڈسٹری اور ہٹاچی  مل کر بنا رہے ہیں۔ یہ ٹرین 400 کلو میٹر فی گھنٹہ یا 248 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکے گی۔ تاہم اسے جب 2030 میں عوام کے لیے عام کیا جائے گا تو اس کی رفتار 360 کلو میٹر فی گھنٹہ یا 224 میل فی گھنٹہ رکھی جائے گی۔اس  ٹرین کے عوام کے لیے لانچ سے پہلے سالوں تک اس کے تجربات ہونگے۔ اسے رات کو اوموری اور سیندائی کے درمیان چلایا جائے گا۔

تیز رفتاری کا مقابلہ کرنے کے لیے اس ٹرین کےآگے 72 فٹ لمبی ایروڈائنامک ناک ہے۔اس سے ٹرین پر پریشر کم ہوگا اور  ٹرین  کا شور زیادہ نہیں ہوگا۔ اس ٹرین میں ایک 52 فٹ کی ایروڈائنامک ناک بھی چیک کی جائے گی۔اس ٹرین کی چھت میں ائیر بریکس اور نیچے میگنیٹک پلیٹس ہیں۔
2030 میں جب الفا ایکس لانچ ہوگی تو یہ سب سے تیز رفتار بلٹ ٹرین ہوگی لیکن یہ مجموعی طور پر تیز رفتار ترین ٹرین نہیں ہوگی۔ تیز رفتار ترین ٹرین کا اعزاز شنگھائی کی میگلیو ٹرین کے پاس ہے۔
اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 431 کلومیٹر فی گھنٹہ یا 268 میل فی گھنٹہ ہے۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق جاپان بھی 2027 میں  ٹوکیو اورناگویا کے درمیان میگلیو ٹرین  شروع کرے گا، جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 505 کلو میٹر فی گھنٹہ یا 314 میل فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔
2030 میں نئی ٹرین لانچ کرنے سے پہلے جاپان 2020 ٹوکیو اولمپکس گیمز کے لیے  موجودہ شنکاسین  بلٹ ٹرین کا سپریم ورژن  لانچ کرنا چاہتا ہے۔یہ ٹرین 186 میل فی  گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 13 مئی 2019

Share On Whatsapp