Foldable phone race heats up as Google enters the fold

فولڈ ایبل فون کی دوڑ تیز ہوگئی۔ گوگل بھی میدان میں آگیا

پچھلے دنوں ہواوے نے  میٹ ایکس اور سام سنگ نے گلیکسی فولڈ کے نام سے فولڈ ایبل فون متعارف کرائے ہیں۔ سام سنگ کے گلیکسی فولڈ میں تو ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر کے مسائل بھی  سامنے آئے ہیں، جس کی وجہ سے اس فون کی لانچ کو موخر کر نا پڑا۔
ایک نئی رپورٹ کے مطابق گوگل   بھی ایک نئی فولڈ ایبل ڈیوائس پر کام کر رہا ہے۔گوگل میں پکسل ٹیم کے سربراہ ماریو  کوئیروز نے بتایا کہ  کمپنی فولڈ ایبل فون کے تجربات کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ  فولڈ ایبل ڈسپلے اور دوسری کئی ٹیکنالوجی ہارڈ وئیر کے تجربات کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ کسی نئی پراڈکٹ کے بارے میں اعلان نہیں کر سکتے۔
اس وقت ہواوے اور سام سنگ جیسی کمپنی فولڈ ایبل سمارٹ فون بنا چکی ہیں، اس لیے گوگل  اُن کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے بہتر  فون بنائے گا۔گوگل کے پکسل فون کا ہارڈ وئیر اگرچہ مارکیٹ میں سب سے بہترین نہیں ہوتا لیکن فولڈ ایبل فون ایک مختلف چیز ہے، امید ہے کہ گوگل یہاں پر بہتر کارکردگی دکھائے گا۔
گوگل کے فولڈ ایبل فون میں سافٹ وئیر کے مسائل سامنے آنے کی صورت میں گوگل انہیں فوری اپ ڈیٹس سے حل کر سکتا ہے۔اس کے علاوہ گوگل ہی اُن تمام اے پی آئیز بنانے کا ذمہ دار ہے جو فولڈ ایبل فون کو سپورٹ کرتی ہیں۔ گوگل نے پچھلے سال اعلان کیا تھا کہ اینڈروئیڈ  باضابطہ طور پر فولڈ ایبل فون کو سپورٹ کرے گا۔
گوگل نے  مارچ میں حقوق ملکیت کی ایک درخواست جمع کرائی تھی جو فولڈ ایبل فون کے بارے میں تھی۔تاہم ابھی اس کے  فائنل ڈیزائن کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

تاریخ اشاعت : پیر 13 مئی 2019

Share On Whatsapp