Android Q finally allows easy sharing of Wi-Fi passwords as QR code or simply text

اینڈروئیڈ کیو میں کیو آر کوڈ یا سادہ ٹیکسٹ کی مدد سے وائی فائی پاس ورڈ شیئر کیا جا سکےگا

گھروں میں اکثر دوست احباب  یا رشتے دار  وائی فائی پاس ورڈ مانگتے ہیں تو دینے میں کافی مشکل درپیش آتی ہے۔ وائی فائی پاس ورڈ زبانی یاد نہ ہوتو  اسے کمپیوٹر یا راؤٹر سے حاصل کرنا پڑتا ہے۔
بہت سے چینی برانڈ کے فون اینڈروئیڈ اوور لے  کی مدد سے وائی فائی پاس ورڈ کو کیو آر کوڈ میں بدل دیتے ہیں جنہیں کیمرے یا تھرڈ پارٹی  ایپ سے سکین کیا جا سکتا ہے۔اس سے پاس ورڈ شیئر کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔
کیو آر کوڈ سے وائی فائی پاس ورڈ شیئر کرنے کا فیچر اب اینڈروئیڈ کیو میں بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
یہ ڈویلپر کے لیے اینڈروئیڈ کیو کے پہلے بیٹا ورژن میں بھی شامل تھا۔ تازہ ترین اینڈروئیڈ 10 کیو بیٹا 3 میں  یہ 23 فون ماڈلز کے لیے دستیاب ہے۔ گوگل نے وائی فائی پاس ورڈ کو سادہ ٹیکسٹ کی صورت میں شیئر کرنے کا فیچر بھی شامل کیا ہے۔
اس کے لیے آپ کو وائی فائی سیٹنگ مینو میں محفوظ نیٹ ورک پر ٹیپ کرنا پڑےگا، اس کے بعد شیئر پر  ٹیپ کر کے  اپنی پن دینی ہوگی یا  فنگرپرنٹ سکین کرنے  ہونگے۔ اس کے بعد پاس ورڈ پر مشتمل کیو آر کوڈ جنریٹ کر دیا جائے گا۔ جسے دوسرے صارفین سکین کر کے وائی فائی پاس ورڈ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
صارفین کیو آر کوڈ کے ساتھ پاس ورڈ کو سادہ ٹیکسٹ میں بھی دیکھ کر شیئر کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 12 مئی 2019

Share On Whatsapp