Instagram appears to be testing stickers with song lyrics

انسٹاگرام گانوں کے بول کے ساتھ سٹیکرز کے تجربات کر رہا ہے

لگتا ہے کہ انسٹاگرام سٹوریز میں سٹیکرز کے  نئے فیچر کے تجربات کررہا ہے۔ اس میں موسیقی اور ویڈیو کے ساتھ گانے کے بول بھی   پلے ہوتے ہیں۔
جین منچون وونگ نے بتایا کہ یہ فیچر اپریل میں سامنے آیا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر  اس کی ایک ویڈیو بھی دکھائی تھی، جس میں  میوزک ویڈیو کے ساتھ رِک ایشلے کے گانے Never Gonna Give You Up کے بول بھی ظاہر ہو رہے تھے۔
انسٹاگرام نے پچھلے گرما میں سٹوریز میں موسیقی کا فیچر شامل کیا تھا۔
اس سے صارفین پوسٹ کے ساتھ پس منظر میں موسیقی بھی شامل کر سکتے ہیں۔اس سے صارفین پوسٹ میں موسیقی شامل کر سکتے ہیں اور اسے مخصوص کلپ میں تصاویر یا ویڈیوز کے ساتھ کسٹومائز کر سکتے ہیں۔ دسمبر میں انسٹا گرام نے موسیقی کے کچھ اضافی فیچر شامل کیے تھے، جن سے صارفین گانوں کے ساتھ سوالوں کے جواب دے سکتے تھے۔ کاؤنٹ ڈاؤن کے ساتھ جواب دے سکتے تھے اور لائیو ویڈیوز کے لیے سوالیہ سٹیکر شامل کر سکتے تھے۔
[short][show_embed_tweet 5135][/short]

تاریخ اشاعت : اتوار 12 مئی 2019

Share On Whatsapp