Google just renamed its smart home brand to Google Nest

گوگل نے اپنے سمارٹ ہوم برانڈ کا نام بدل کر گوگل نیسٹ رکھ دیا

گوگل نے اپنے سمارٹ ہوم برانڈ  کا نام بدل کر نیسٹ (Nest) رکھ دیا ہے۔سمارٹ ہوم ڈیوائس بنانے والی کمپنی ا س سے پہلے گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ  کے تحت الگ کمپنی کے طور پر کام کرتی تھی۔ گوگل آئی / او 2019 کے دوران گوگل نے اعلان کیا کہ  سمارٹ ہوم برانڈ کا نام بدل کر گوگل نیسٹ رکھا جا رہا ہے۔
اب گوگل کی ہوم پراڈکٹس نیسٹ کے  برانڈ سے جاری کی جائیں گی۔ پچھلے سال کے ہوم ہب کو اب گوگل نیسٹ ہب کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گوگل نے نیا  اور بڑا نیسٹ ہب میکس بھی جاری کیا ہے۔
گوگل نے اپنی چند مصنوعات کے بارے میں بھی بتایا جو  اب نیسٹ برانڈنگ کے ساتھ  سامنے آئیں گی۔ ان مصنوعات میں گوگل  ہوم، گوگل ہوم منی،  گوگل وائی فائی ، کروم کاسٹ اور نیسٹ کی موجودہ سمارٹ ہوم مصنوعات ہیں۔
[short][show_embed_tweet 5102][/short]

تاریخ اشاعت : جمعہ 10 مئی 2019

Share On Whatsapp