Google is adding augmented reality to search

گوگل اب سرچ رزلٹ میں آگمنٹڈ رئیلٹی شامل کرے گا

گوگل اپنے سرچ رزلٹ میں تھری ڈی آگمنٹڈ رئیلٹی  ماڈلز شامل کرے گا۔ اس طرح آپ شاپنگ کرتے ہوئے حقیقی دنیا میں  جوتوں کا جوڑا یا اپنے  ڈرائنگ روم میں شارک کو تیرتے دیکھ سکیں گے۔
کمپنی نے اس ٹیکنالوجی کا مظاہرہ گوگل آئی / او  میں بھی کیا۔ ہم ابھی تک نہیں جانتے کہ گوگل کتنی سرچ ٹرمز  میں تھری ڈی آگمنٹڈ سرچ  رزلٹ ظاہر کرے گا۔
آئی/ او میں گوگل نے مختلف مثالوں سے سمجھایا کہ اے آر سرچ کس طرح کام کرے گا۔
مثال کے طور پر جب آپ انسانی نظام عضلات (musculature) کے بارے میں سرچ کریں گے تو  گوگل آپ کو انسانی اعضا کے نتائج دکھائے گا۔انہیں آپ  موبائل کی سکرین پر تھری ڈی آبجیکٹ کی صورت میں دیکھ سکیں گے یا  کیمرہ  فیڈ  کی مدد سے اسے حقیقی دنیا میں دیکھ سکتے ہیں۔اگر آپ آن لائن شاپنگ کر رہے ہیں تو کپڑوں کو وارڈ روب کے ساتھ چیک کر سکتے  ہیں۔
سی نیٹ کےمطابق تھری ڈی اے آر آبجیکٹس  اس سال کے آخر تک سرچ نتائج میں ظاہر ہونا شروع ہونگے۔ ان کےلیے ڈویلپر سپورٹ بھی جاری کی جائے گا۔ ڈویلپر چند لائنوں کےکوڈ سے اپنا آبجیکٹ بھی ظاہر کر سکیں گے۔ ناسا، نیو بیلنس، سام سنگ، ٹارگٹ ، والوو اور دیگر گروپس اپنے تھری ڈی ماڈلز کی سپورٹ پر کام کر رہے ہیں۔
[short][show_embed_tweet 5101][/short]

تاریخ اشاعت : جمعہ 10 مئی 2019

Share On Whatsapp