Twitter will now allow you to add media to a retweet

اب آپ ٹوئٹر پر ری ٹوئٹ میں میڈیا بھی شامل کر سکتے ہیں

ٹوئٹر نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔  اس فیچر سے ٹوئٹر کے صارفین  اپنی ری ٹوئٹس میں تصاویر، ویڈیو اور جف شامل کر سکیں گے۔ یہ کرنا بہت آسان ہوگا۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پہلے Retweet اور پھر retweet with comment پر کلک کرنا  پڑے گا۔ اس سے صارفین ری ٹوئٹ میں تصویر یا دوسرا میڈیا شامل کر سکیں گے۔
میڈیا کے ساتھ ری ٹوئٹ  کرنے پر ٹوئٹر اصل ٹوئٹ کو اصل مصنف کے  اویٹر کے ساتھ چھوٹے باکس میں ظاہر کرے گا۔ اس  سے آپ کی ری ٹویٹ میں اٹیچ کی ہوئی تصویر، ویڈیو یا جف پورے سائز میں نظر  آئے گی۔
حالیہ مہینوں میں ٹوئٹر اپنے پلیٹ فارم کو بہتر بنانے کے لیے کئی طرح کے فیچر متعارف  کرا چکا ہے۔
 یہ اپ ڈیٹ اینڈروئیڈ، آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ پر ساری دنیا کے صارفین کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 7 مئی 2019

Share On Whatsapp