There are now 2.5 billion active Android devices

دنیا بھر میں فعال اینڈروئیڈ ڈیوائسز کی تعداد 2.5 ارب ہو گئی

پہلی بار لانچ کے دس سال بعد اینڈروئیڈ ابھی تک کئی  ریکارڈ بنا چکا ہے۔ آج آئی / او ڈویلپر کانفرنس میں گوگل نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں اینڈروئیڈ کی فعال ڈیوائسز کی تعداد 2.5 ارب ہو گئی ہے۔ یہ بہت بڑی تعداد ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے  کہ اینڈروئیڈ کافی زیادہ کامیاب رہا ہے اور اس کی ماڈیولر اپروچ نئے صارفین اور ہارڈ وئیر پارٹنرز تک پہنچ  رہی ہے۔
یہ 2.5 ارب اینڈروئیڈ  ڈیوائسز وہ ہیں جو گوگل  پلے سٹور استعمال کرتی ہے۔ اس  میں نان پلے  سٹور ڈیوائسز جیسے ایمزون کی فائر او ایس یا چین میں استعمال ہونے  والی  اینڈروئیڈ ڈیوائسز شامل نہیں ہیں۔ گوگل نے یہ اعلان اینڈروئیڈ کیو بیٹا 3 کی لانچ کے موقع پر کیا ہے۔
گوگل نے 2017 میں آئی / او ڈویلپر کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ  اینڈروئیڈ کی فعال ڈیوائسز کی تعداد 2 ارب ہو گئی ہے۔ اس کے بعد گوگل نے کافی تیزی سے 50 کروڑ کا ہدف حاصل  کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 7 مئی 2019

Share On Whatsapp