Google Pixel 3a and 3a XL unveiled: same cameras, slower chipsets and $399 starting price

پرانے کیمرے کے ساتھ گوگل پکسل 3 اے اور 3 اے ایکس ایل متعارف کرا دئیے گئے

گوگل نے آخر کار اپنے نئے پکسل  3 اے اور پکسل 3 اے ایکس ایل  فون متعارف کرا دئیے ہیں۔ مناسب قیمت، پرانے رئیر کیمرہ کے ساتھ ان فونز کو زیادہ سے زیادہ صارفین تک پہنچانے کے لیے  ڈیزائن کیا گیا ہے۔
چھوٹے پکسل 3 اے (Pixel 3a)  میں  فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن (1080 x 2220px) کے ساتھ نوچ لیس 5.6 انچ او ایل ای ڈ ی پینل ہے۔ ڈسپلے کی حفاظت کے لیے اس میں ڈریگن  ٹریل (Dragon Trail) پروٹیکشن ہے۔ اس فون میں سنیپ ڈریگن 670 چپ سیٹ کے ساتھ  ایڈرینو 615 جی پی یو ہے۔
اس فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو بڑھانے کے لیے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کا آپشن نہیں ہے۔
اس فون میں بیک پر  پکسل 3 جیسا f/1.8 اپرچر، 1.4µm پکسل سائز اور او آئی ایس کے ساتھ  12.2MP Sony IMX363 مین سنسر ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ f/2.0 اپرچر کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔
اس فون کے کیمرے میں ہائی اینڈ کیمروں کے تمام فیچرز ہیں۔ اس میں Night Sight، Top Shot، Super Res Zoom اور HDR+ فیچرز بھی ہیں۔
اس فون میں یو ایس بی پاور ڈیلیوری سٹینڈرڈ پر 18Wفاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرنے والی 3 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

بڑے پکسل 3 اے ایکس ایل (Pixel 3a XL) میں بھی زیادہ تر یہی ہارڈ وئیر ہے۔ اس فون میں وہی فل ایچ ڈی پلس (1080 x 2160px) ریزولوشن کے ساتھ او ایل ای ڈی پینل ہے لیکن اس کا سائز 6 انچ ہے۔ اس میں بھی دوسرے فون کی طرح نوچ نہیں ہے لیکن اس کی بیزل کچھ موٹی ہے۔ اس میں بیٹری بھی تھوڑی بڑی یعنی 3700 ایم اے ایچ کی ہے۔
فون کی قیمت کو کم رکھنے کے لیے گوگل نے فون کی تیاری میں پلاسٹک کو استعمال کیا ہے۔ اس لیے اس بار فون میں فینسی فراسٹ گلاس نہیں ہوگا۔
اس فون میں بھی فرنٹ پر گوریلا گلاس کی بجائے ڈریگن ٹریل ہے۔حیرت انگیز طور پر اس فون میں 3.5 ایم ایم آڈیو جیک واپس آگیا ہے۔اس کے ساتھ ہی فون کے سٹیریو لاؤڈ سپیکرز ہیں۔ فون میں ایکٹیو ایج فیچرز بھی ہیں۔
یہ فون تین رنگوں سیاہ، سفید اور ارغوانی رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ پکسل 3 اے کی قیمت 399 ڈالر اور پکسل 3 اے ایکس ایل کی قیمت 479 ڈالر ہے۔ یہ فون اُن تمام ممالک میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے، جہاں گوگل پہلے فون فروخت کرتا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 7 مئی 2019

Share On Whatsapp