How to schedule an email in Gmail

جی میل میں ای میل کیسے شیڈول کریں؟

گوگل نے اپریل 2019 میں  ای میل کی شیڈولنگ کی سپورٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن یہ فیچر ابھی  صرف ڈیسک ٹاپ اور موبائل صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے ای میل شیڈول کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایڈون کا استعمال کرنا پڑتا تھا لیکن جی میل کا اپنا ای میل شیڈول کا فیچراستعمال میں  کافی آسان ہے۔ اس فیچر کو کئی طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر سے آپ خود  کو مستقبل میں مخصوص وقت پر یاد دہانی کی ای میل بھیج سکتے ہیں، کس  کےلیے سالگرہ کا پیغام شیڈول کر سکتے ہیں۔
یا دوسرے ٹائم زون میں رہنے والے صارفین کو اُن کے وقت کے مطابق ای میل بھیج  سکتے ہیں۔
ڈیسک  ٹاپ میں جی میل ای میل کو شیڈول کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہے۔
•    نئی ای میل کمپوز کریں۔
•    Send بٹن کے ساتھ تکون کا  پر کلک کریں۔
•    تجویز کردہ ٹائم کا انتخاب کریں یا اپنی مرضی سے تاریخ اور وقت کا انتخاب کریں۔
جی میل موبائل ایپ میں بھی یہ فیچر اسی طرح کام کرتا ہے لیکن موبائل ایپ میں سینڈ بٹن کے ساتھ تکون  نہیں ہوتی  بلکہ سب سے اوپر دائیں کونے پر تین ڈاٹس پر کلک کرنا ہے، جس سے شیڈول ٹائم کا آپشن سامنےآ جاتا ہے۔

شیڈول کی ہوئی ای میل کو تلاش کرنا اور منسوخ کرنا بھی کافی آسان ہے۔ ایسی ای میل کے لیے ڈیسک ٹاپ اور موبائل میں ایک نیا فولڈر شیڈول کے نام سے بن جاتا ہے۔ اس پر کلک کر کے شیڈول ای میل کو دیکھا اورسب سے اوپر دائیں کونے پر Cancel send   پر کلک کر کے  منسوخ کیا جا سکتا ہے۔اس سے ای میل ڈرافٹ میں بدل جائیں گی۔

تاریخ اشاعت : پیر 6 مئی 2019

Share On Whatsapp