YouTube announces all its premium originals will be available for free

یوٹیوب نے اپنے پریمیم اوریجنلز کی مفت دستیابی کا اعلان کر دیا

یوٹیوب نے اس ویک اینڈ پر اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اوریجنل  کانٹنٹ  کے حوالے سے حکمت عملی کو تبدیل کر رہا ہے۔ یوٹیوب کا اوریجنل کانٹنٹ اس وقت صرف ماہانہ سبسکرائبر ہی دیکھ سکتے ہیں لیکن جلد ہی یوٹیوب اسے مفت میں سب کے لیے فراہم کرے گا۔
یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ ساری اوریجنل  اور خصوصی سیریز جلد ہی ساری دنیا کےصارفین کے لیے پیش کر دی جائیں گی، صارفین اشتہارات کے ساتھ اور محدود مدت کے لیے  ان سیریز کو مفت دیکھ سکیں گے۔

یوٹیوب کے اوریجنل کانٹنٹ میں کوبرا کائی بھی شامل ہے۔ اسے ریلیز کے صرف 5 ماہ میں 50 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔
یوٹیوب نے مزید اعلان کیا ہے کہ وہ کوبرا کائی کا تیسرا سیز ن بھی بنائیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کوبرا کائی کا دوسرا سیزن پچھلے ہفتے ہی جاری کیا گیا ہے۔
پیرٹ اینالیٹکس کے مطابق کوبرا کائی اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ آن ڈیمانڈ اوریجنل سیریز ہے۔یوٹیوب کے لیے اس سے پیسے کمانے کا اچھا موقع ہے۔

یوٹیوب صارفین کے لیے اپنا سارا پریمیم کانٹنٹ مفت پیش نہیں کرے گا۔ 12 ڈالر ماہانہ سبسکرپشن فیس کے ساتھ  دیکھی جانے والی سروس کے کچھ خصوصی شو محدود مدت کے لیے مفت پیش کیے جائیں گے۔
کوبرا کائی کا پہلا سیزن 29 اگست سے 11 ستمبر تک ساری دنیا کے صارفین کے لیے مفت پیش کیا جائے گا۔ عوام کے لیے کوبرا کائی سیزن 2 کو 11 ستمبر کو ہی جاری کیا جائے گا۔
یوٹیوب نے تصدیق کی ہے کہ کوبرا کائی کے ساتھ دوسرا کانٹنٹ بھی جلد ہی صارفین کے لیے مفت لیکن اشتہارات کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : پیر 6 مئی 2019

Share On Whatsapp