Ultra-affordable ZTE Blade A7 arrives for $90

زیڈٹی ای بلیڈ اے 7 کو صرف 90 ڈالر میں پیش کر دیا گیا

سستے سمارٹ فونز کی مارکیٹ میں دیگر کمپنیوں کو اب زیڈ ٹی  ای سے بھی مقابلہ کرنا پڑے گا۔ زیڈ ٹی ای نے ایک کافی سستا سمارٹ فون زیڈ ٹی ای بلیڈ اے 7 متعارف کرا یا ہے۔ اس فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ اس سمارٹ فون کا ہارڈ وئیر بنیادی نوعیت کا ہے۔ اس میں ہیلیو پی 60 چپ سیٹ ہے۔ اس فون کی بیک پر ایک ہی 16 میگا پکسل کاکیمرہ ہے۔  اس فون کی قیمت 599 یوان یا 90 ڈالر یا 80 یورو ہے۔
اس فون کو دو میموری آپشنز 2 جی بی ریم / 32 جی بی سٹوریج اور 3 جی بی ریم / 64 جی بی سٹوریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
اس فون کی سکرین نوچ اور ٹاپ بیزل کے ساتھ 6.1 انچ ایل سی ڈی ہے۔اس فون میں فنگر پرنٹ سنسر نہیں ہے۔ فون کے 5 میگا پکسل سیلفی کیمرہ میں فیس انلاک اور اے آئی فیچرز بھی ہیں۔
اس فون میں اینڈروئیڈ 9 پائی بیسڈ MiFavor 9.0 UI انسٹال ہے۔ یہ فون نیلے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے 2 جی بی ریم ماڈل کی قیمت تو 90 ڈالر ہے لیکن 3 جی بی ریم ماڈل کی قیمت 699 یوان یا 100 ڈالر سے بھی کم ہے۔
اس فون کی فراہمی کا آغاز 17 مئی سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت : پیر 6 مئی 2019

Share On Whatsapp