Google’s latest AI art project turns your face into a ‘poem portrait’

گوگل کا تازہ ترین اے آئی پروجیکٹ آپ کے چہرے کو شاعرانہ پورٹریٹ میں بدل سکتا ہے

گوگل مصنوعی ذہانت کی مدد سے  ہمیشہ ہی نت نئے اور انوکھے تجربات کرتا رہتا ہے۔اسی طرح کے سامنے آنے والے گوگل کے تازہ ترین  اے آئی پروجیکٹ کا نام PoemPortraits ہے۔ یہ ایک ویب ایپلی کیشن ہے۔ اس ویب ایپ میں آپ ایک لفظ کی تجویز اور سیلفی دیتے ہیں۔ جس کے بعد یہ دونوں کو باہم ملا کر شاعرانہ پورٹریٹ بنا دیتی ہے۔
بنیادی طور پر یہ انسٹاگرام کا فلٹر ہے، جسے چند لائنوں کی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی شاعری سے ملایا گیا ہے۔

اس ویب ایپلی کیشن کی تیاری کے لیے  گوگل کی آرٹس اینڈ کلچر لیب، کوڈر روس گڈون اور ایس ڈیولین نے مل کر بنایا ہے۔ایس ڈیولین ایک فنکار ہیں
جو برطانیہ کےنیشنل تھیٹر سے کانیہ ویسٹ، بیونسے کنولز اور ایڈل تک، سب کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔
روس نے وہ سافٹ وئیر بنایا ہے جو شاعری بناتا ہے۔ اس سافٹ وئیر کی ڈیپ لرننگ نیورل نیٹ ورک اور 19ویں صدی کی شاعری (25 ملین سے زیادہ الفاظ) سے تربیت کی گئی ہے۔ یہ سافٹ وئیر صارفین کی بتائے ہوئے الفاظ کے مطابق شاعری دیکھتا ہے اور ٹیکسٹ ترتیب دیتا ہے۔ ڈیولین نے اس چھوٹی سی شاعری بنانے والی مشین میں بہت سے فزیکل فریم ورک شامل کیے ہیں۔ ڈیولن نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ یہ ویب ایپ فوٹو بوتھ کا ڈیجیٹل ورژن ہے۔
اس ویب ایپ کا وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
[short][show_tech_video 387][/short]

تاریخ اشاعت : اتوار 5 مئی 2019

Share On Whatsapp