Google is testing shopping links under YouTube videos

گوگل یوٹیوب ویڈیوز کے نیچے شاپنگ لنکس کے تجربات کر رہا ہے

گوگل یوٹیوب ویڈیوز کے نیچے شاپنگ لنکس کےتجربات کررہا ہے۔کمپنی اپنے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر قیمت کے ساتھ تجویز کردہ مصنوعات کو ظاہر کر رہا ہے۔
بظاہر نائیکی کی ویڈیو کے نیچے بھی اسی طرح کے تجرباتی اشتہارات ظاہر ہوئے ہیں۔ اس پر کلک کرنے سے صارفین خریداری مکمل کرنے گوگل ایکسپریس  مارکیٹ پلیس پر ری ڈائریکٹ ہو جاتے ہیں۔بہت سے نئے ریٹیلر ایکسپریس میں شامل ہو رہے ہیں۔اس سال کے شروع میں گوگل نے تصاویر کی تلاش  کے لیے گوگل سرچ میں بھی خریداری کے اشتہارات دکھائے تھے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کے اشتہارات سے اپنے شاپنگ کے کاروبار کو بڑھا رہے ہیں۔
ایمزون کے اشتہاری کاروبار کے بڑھنے سے گوگل کو لگتا ہے کہ انہیں بھی  آمدن کے لیے دوسرے ذرائع آزمانے چاہیے۔گوگل  اپنے  پلیٹ فارم ایکسپریس سے اشیا فروخت کرنے پر کافی رعایت دیتا ہے۔ 2018 میں ایکسپریس کی آمدن  1 ارب ڈالر سےکچھ کم رہی جبکہ ایمزون نے پچھلے سال شمالی امریکا میں 141 ارب ڈالر کا کاروبار کیا تھا۔
گوگل نے اس ماہ کے آخر میں  گوگل مارکیٹنگ لائیو کے نام سے ایک تقریب کا انعقاد کیا ہے جبکہ گوگل کی آئی او کانفرنس اگلے ہفتے منعقد ہوگی۔اس تقریب میں گوگل یوٹیوب ویڈیوز میں شاپنگ لنکس کے حوالے سے کچھ اعلان کر سکتا ہے۔
   

تاریخ اشاعت : ہفتہ 4 مئی 2019

Share On Whatsapp