Google Maps now highlights photos of restaurants' most popular dishes

گوگل میپس اب ریسٹورنٹ کے مقبول ترین کھانوں کی تصویریں ظاہر کرے گا

گوگل میپس طویل عرصے سے   ریسٹورنٹس کے  کھانوں کے لیے  صارفین کی فراہم کی ہوئی تصاویر دکھا رہا ہے۔لیکن ایک نئی ٹیب  میں گوگل  ریسٹورنٹس کے مقبول ترین کھانوں کی تصاویر ظاہر  کرے گا۔
کئی ٹوئٹر صارفین نے تصدیق کی ہے کہ گوگل نے میپس میں ایک نئی ٹیب کا اضافہ کیا ہے۔ گوگل نے میپس میں مینو پیج پر  مقبول کھانے  (Popular Dishes) کے نام سے  ایک نئی ٹیب کا اضافہ کیا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ یہ نیا فیچر ریسٹورنٹ کے ریویو سکین کر کے ایک جیسے کھانوں کے نام تلاش کرتا ہے اور  ریویو کے ساتھ کھانے کی تصویریں بھی نئی ٹیب میں شامل کر دیتا ہے۔
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ عمل خودکار طور پر سرانجام پاتا ہے یا اس کے لیے انسانی  ایڈیٹر کام کرتے ہیں۔ اگر یہ کام خود کار طور پر ہو رہا ہے تو ا س میں کئی غلطیوں کا امکان ہے۔ کیونکہ کوئی شخص ریویو کسی اور کھانے کا دیتا ہے اور تصویر کسی اور کھانے کی بھی لگا دیتا ہے۔
گوگل   کی تصویروں میں سے    اشیا  کی شناخت  کی ٹیکنالوجی کے نتائج بھی کافی حیران کن ہیں۔ گوگل اپنی دوسری ایپلی کیشن گوگل فوٹوز میں اس کا استعمال کررہا ہے۔ ہو سکتا ہے گوگل کھانوں کی تصاویر دکھانے کے لیے بھی یہی ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہو۔
گوگل میپس کی یہ اپ ڈیٹ چند صارفین کے لیے ہی جاری کی گئی ہے اور لگتا ہے کہ یہ تجرباتی مراحل میں ہے۔ اگر اس نے بہتر کام کیا تو جلد ہی یہ تمام صارفین کے لیے جاری کی جا سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 4 مئی 2019

Share On Whatsapp