Facebook is shutting down Bonfire, its Houseparty clone for group video chat

فیس بک ”بون فائر“ کو بند کر رہا ہے۔

فیس بک  گروپ ویڈیو چیٹ کے لیے ،ہاؤس پارٹی کی نقل میں بنائی گئی ایپلی کیشن بون فائر کو ختم کر رہا ہے۔ فیس بک نے 2017 کے گرما میں بون فائر کےتجربات شروع کیے تھے۔ اس ایپلی کیشن کو اسی ماہ کسی وقت بند کر دیا جائے گا۔2017 کی خزاں میں اس ایپلی کیشن کے تجربات ڈنمارک میں شروع ہوئے تھے  لیکن یہ  ایپلی کیشن کبھی امریکا میں پیش نہیں کی گئی۔
فیس بک نے ایک بیان میں کہا کہ وہ  مئی میں بون فائر کے تجربات کی سپورٹ بند کر دیں گے۔
فیس بک نے مزید کہا کہ وہ  بون فائر کے فیچر اپنی موجودہ اور مستقبل کی دوسری مصنوعات میں شامل کریں گے۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ فیس بک نے  ہاؤس پارٹی کی مقبولیت سے متاثر ہو کر اس کی نقل تو تیار کر لی لیکن صارفین نقل سے زیادہ متاثر نہیں ہوئے۔ ہاؤس پارٹی کو گروپ ویڈیو چیٹنگ کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس میں شرکا دیکھ سکتے ہیں کہ اس وقت اُن کے کون سے دوست آن لائن ہیں۔ صارفین آن لائن دوستوں سے گروپ ویڈیو  چیٹ کر سکتے ہیں۔
ہاؤس پارٹی نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ کتنے صارفین ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہیں۔
ہاؤس پارٹی کے شریک بانی  اورمارچ میں اپنےمیں اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے سی ای او بین روبن نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے ایپ میں گیمز کی فروخت شروع کی ہے۔اس وقت چیف آپریٹنگ آفیسر سیما سیستانی کمپنی کا چلا رہی ہیں۔
فیس بک نے اپنی دوسری ایپلی کیشنز میں گروپ ویڈیو چیٹ کے فیچر متعارف کرائے ہیں۔ گروپ ویڈیو چیٹ کا فیچر اس  وقت انسٹاگرام اور میسنجر میں دستیاب ہے۔ فیس بک نے اس ہفتےمنعقد ہونے والی  ایف 8 ڈویلپر کانفرنس میں بتایا کہ وہ جلد ہی میسنجر میں  ایک ساتھ ویڈیو دیکھنے کا فیچر متعارف کرائیں گے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 4 مئی 2019

Share On Whatsapp