Microsoft unveils HoloLens 2 developer edition for $3,500

مائیکروسافٹ نے 3500 ڈالر میں ہولو لینز 2 ڈویلپر ایڈیشن متعارف کرا دیا

مائیکروسافٹ ہولولینز 2 کا ڈویلپر ایڈیشن متعارف  کرا دیا ہے۔ اس کی قیمت 3500  ڈالر ہے۔ کاروباری اداروں کو ہولولینز 2 کو اس  سال کے آخر تک  اسی قیمت پر فروخت کے  لیے پیش کیا جائےگا۔مائیکروسافٹ نے اس سے پہلے اصل ہولولینز 5 ہزار ڈالر فروخت کیا تھا  اور اس کی ڈویلپمنٹ کٹ 3500 ڈالر کی تھی۔ یعنی کمپنی نے  ڈویلپر کے لیے ہولولینز کی قیمت میں تبدیلی نہیں کی ہے۔
اس کٹ میں ہولولینز 2 ہارڈ وئیر، ازور (Azure)کا کریڈٹ،  یونیٹی پرو (Unity Pro) کا فری ٹرائل اور کیڈ (CAD) ڈیٹا کےلیے PiXYZ Plugin پلگ اِن شامل ہیں۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہےکہ مئی کے آخر تک ڈویلپر کے لیے ہولولینز2 استعمال کرنے کےلیے Unreal Engine 4 کی سپورٹ بھی پیش کر دی جائے گا۔
مائیکروسافٹ نے ابھی تک ہولو لینز 2 کی تاریخ اجرا کا اعلان نہیں کیا۔ تاہم کمپنی نے اس سال کے آخر تک اس کے ڈویلپر اور کمرشل یونٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 4 مئی 2019

Share On Whatsapp