The Wolrd’s First Foldable & Stretchable Smartphone

دنیا کا پہلا فولڈ ایبل اور لچکدار فون جسے کھینچ کر اس کی سکرین کا سائز بڑھایا جا سکے گا

انوسائم(Innosaem)  نامی ایک کمپنی نے حال ہی میں اپنا  تصوراتی سمارٹ فون پیش کیا ہے جو ڈویلپمنٹ کے ابتدائی مراحل میں ہے۔اس فون کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ فولڈ ایبل بھی ہو گا اور  لچکدار بھی۔ یہ اتنا لچکدارہوگا کہ اس کی سکرین کو کھینچ اس کا سائز بھی بڑھایا جا  سکے گا ۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ جلد  ہی اس فون کو تصور سے حقیقت کا روپ دے دیں گے۔
جنوبی کوریا کی کمپنی انوسائم نے    اپنے ملک میں ہی اس کے حقوق ملکیت  کی درخواست جمع کر ادی ہے تاکہ اس فون کو حقیقت کا روپ دیا جا سکے۔

اگر یہ فون حقیقت کا روپ دھار گیا تو  مستقبل کے فولڈ ایبل فونزکو  کھول کر انہیں مزید بڑی سکرین کے ساتھ استعمال کیا جا سکے گا۔ یعنی ایک بار تو فولڈ ایبل فون کو کھولنے سے  اس کی سکرین بڑی ہو جائے گی اور دوسری بار اسے کھینچ کر مزید بڑا کیا جا سکے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ فولڈ  ہونے پر اس فون کا سائز 5 انچ ہوگا۔ فون کو کھولنے پر اس کی سکرین 6.5 انچ کی ہو جائے گی جبکہ اسے کھینچ کرڈسپلے  کاسائز 8.9 انچ کیا جا سکے گا ۔
اگر کمپنی اس فون کو بنانے میں کامیاب ہوگئی تو  یقیناً لوگوں کی دلچسپی اس میں بڑھے گی۔لوگ لازمی ایسا فون خریدنا چاہیں گے جو جیب میں  ہو تو 5 انچ کا ہو لیکن اس کے سائز کو 8.9 انچ تک بڑھایا جا سکے۔
[short][show_tech_video 386][/short]

تاریخ اشاعت : جمعہ 3 مئی 2019

Share On Whatsapp