Google will soon let you auto-delete activity and location data

جلد ہی گوگل ایکٹیویٹی اور لوکیشن ڈیٹا خود کار طور پر ڈیلیٹ ہو سکے گا

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی گوگل ڈیٹا ہسٹری کبھی آپ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتی ہے تو اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ آپ کو یہ سن کر خوشی ہوگی کہ جلد ہی آپ کی  گوگل ڈیٹا ہسٹری خود کار طور پر ڈیلیٹ ہو سکے گی۔ گوگل آپ کے ایکٹیویٹی ڈیٹا اور لوکیشن ہسٹری کے لیے آٹو ڈیلیٹ کنٹرول متعارف کرا رہا ہے۔ جس سے ہر تین ماہ یا ڈیڑھ سال بعد آپ کی گوگل ڈیٹا ہسٹری خود کار طور پر ڈیلیٹ ہو جائے گی۔ صارفین اگر چاہیں تو مینوئل ڈیلیٹ کے فنکشن کو بحال رکھ سکتے ہیں۔
آنے والے چند ہفتوں میں آپ  اس کے لیے ایک نیا آپشن دیکھیں گے۔ گوگل اس کے بعد اس فیچر کو مزید بہتر کر سکتا ہے۔ یہ فیچر جب بھی سامنے آئے ، لیکن اس سے گوگل کی صارفین کی پرائیویسی کے حوالے سے سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 1 مئی 2019

Share On Whatsapp