YouTube Music can now play local files on Android, finally

یوٹیوب میوزک اب اینڈروئیڈ فون میں محفوظ فائلیں پلے کر سکتا ہے

گوگل اپنے پلے میوزک پلیٹ فارم کو یوٹیوب میوزک کے لیے ختم کر رہا ہے۔ گوگل نے اینڈروئیڈ صارفین کے لیے یوٹیوب میوزک پر موبائل میں محفوظ میوزک فائلیں پلے کرنے کا فیچر متعارف کرایا ہے۔ اس سے لگتا ہے کہ یوٹیوب میوزک جلد ہی یوٹیوب کی اکلوتی میوزک ایپلی کیشن ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق یوٹیوب میوزک میں لوکل میوزک انٹیگریشن کو شامل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیچر Library ٹیب میں شامل کیا گیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین موبائل کی انٹرنل سٹوریج اور ایس ڈی کارڈ میں محفوظ فائلوں کو پلے کر سکتے ہیں۔

اس سے پہلے گوگل کی اپ ڈیٹ میں فون پر میوزک فائل کھلنے پر اسے گوگل کی نئی میوزک سٹریمنگ  ایپ میں پلے بیک کیا جا سکتا تھا لیکن اس ایپ میں بِلٹ ان لوکل کانٹنٹ براؤزر نہیں تھا۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ میں یوٹیوب میوزک سے ہی لوکل کانٹنٹ پلے کیا جا سکتا ہے۔
یوٹیوب میوزک پر جب لوکل کانٹنٹ براؤزر لانچ کریں تو یہ ایک میسج دکھاتا ہے، جس میں بتایا جاتا ہے کہ یہ گانے خود پلے ہو سکتے ہیں، لیکن انہیں یوٹیوب میوزک کے گانوں کے ساتھ پلے لسٹ یا سلسلہ وار لسٹ میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔
انہیں دوسری ڈیوائسز پر بھی کاسٹ نہیں کیا جا سکتا۔
یہ پابندیاں بظاہر کافی عجیب لگتی ہیں لیکن ہو سکتا ہے گوگل مستقبل میں انہیں بھی ختم کر دے۔
یوٹیوب میوزک میں ایک کمی گوگل پلے میوزک کی لائبریری کی یوٹیوب میوزک لائبریری میں منتقلی ہے۔ ہوسکتا ہے بتدریج یہ فیچر بھی یوٹیوب میوزک میں شامل ہو جائے۔
لوکل میوزک براؤزر ابھی ساری دنیا کے صارفین کے لیے جاری نہیں کیا گیا۔ لگتا ہے کہ گوگل اسے سرور سائیڈ پر فعال کرے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 1 مئی 2019

Share On Whatsapp