Huawei’s first television could also be the world’s first 5G 8K TV

ہواوے کا پہلا ٹی وی دنیا کا پہلا 5G 8K TV ہوسکتا ہے

رپورٹس کے مطابق ہواوے اپنے پہلے 5G 8K ٹی وی پر کام کر رہا ہے۔ یہ ٹی وی اسی سال متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے جو اپنے فائیو جی چپ خود تیار کرتی ہے، ٹی وی بنانے والی کمپنیوں میں ایک اچھا اضافہ ہو سکتی ہے۔ فائیو جی ٹی وی پر صارفین بہت تیز رفتاری سے وی آر کانٹنٹ اور دوسرا بھاری ڈیٹا جیسے ہائی ریزولوشن فلمیں ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
قومی سلامتی کے نام پر امریکا میں ہواوے کی بہت سی مصنوعات کی فروخت پرپابندی ہے۔
اس کے باوجود ہواوے یورپ اور ایشیا میں کافی مقبول ہے۔کمپنی نے 2017 میں زیادہ سمارٹ فونز کی فراہمی میں ایپل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس وقت ہواوے سام سنگ کے بعد زیادہ سمارٹ فونز بنانے والی دوسری بڑی کمپنی ہے۔ آج کل سام سنگ کے فونز اور ایپل کے آئی فونز کی فروخت میں کافی کمی واقع ہو چکی ہے لیکن ہواوے امریکی پابندیوں کے باوجود بتدریج ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے تو اپنے اتحادیوں کو یہاں تک دھمکی دے دی ہے کہ اگر وہ ہواوے کے فائیو جی نیٹ ورکنگ آلات استعمال کریں گے تو اُن کے ساتھ انٹیلی جینس شیئرنگ پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔

اس وقت 8K براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک کافی کم ہیں، اس لیے 4K ٹی وی تیزی سے معیار بنتے جا رہے ہیں۔ دوسری کمپنیاں بھی 8K مصنوعات پر کام کر رہی ہیں۔ اگلا پلے سٹیشن بھی 8K ریزولوشن کو سپورٹ کر سکتا ہے۔8K کانٹنٹ کی کمیابی کے باوجود سام سنگ اور سونی 8K ٹی وی فروخت کر رہے ہیں۔ سام سنگ نے حال ہی میں Q900 8K ٹی وی متعارف کرایا ہے، جس کی قیمت 70 ہزار ڈالر ہے۔ سونی نے بھی 8K ٹی وی پیش کیا ہے، جس کی قیمت بھی 70 ہزار ڈالر ہے۔
8Kابھی عام صارف کے لیے بہت مہنگا ہے، اسی وجہ سے اسے عام ہونے میں کافی وقت لگے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق ہواوے کا فائیو جی ٹی وی دوسری ڈیوائسز کے لیے راؤٹر کا کام بھی کرے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 1 مئی 2019

Share On Whatsapp