Samsung faces 60 percent drop in profits, still plans foldable phones

سام سنگ کے منافع میں 60 فیصد کمی لیکن کمپنی ابھی بھی فولڈ ایبل فونز پیش کرے گی

چند ہفتوں پہلے سام سنگ نے سرمایہ کاروں کو اطلاع دی تھی کہ   کمپنی کا پہلی سہ ماہی کا منافع 2018 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 60 فیصد کم ہو سکتا ہے۔ اب سام سنگ نے تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس نے سام سنگ کے انداروں کی تصدیق کر دی ہے۔ اس سہ ماہی میں سام  سنگ کا آپریٹنگ پرافٹ  5.4 ارب ڈالر رہا۔ سام سنگ کے میموری چپ بزنس کی آمدن بھی 23 فیصد کم رہی۔ سام سنگ کو موبائل اور کنزیومر الیکٹرونکس ڈویژن میں بھی  منافع کی کمی کا  سامنا کرنا پڑا۔

سام سنگ کا کہنا ہے کہ  تازہ ترین فلیگ شپ گلیکسی ایس 10  کے ساتھ ساتھ مڈرینج اے سیریز سمارٹ فونز کی فروخت کافی بہتر رہی ہے۔ کمپنی کو امید ہے کہ اگلی سہ ماہی میں ان سمارٹ فونز کی طلب میں اضافہ ہوگا۔
سام سنگ نے اپنی رپورٹ میں گلیکسی  فولڈ کا ذکر نہیں کیا۔ گلیکسی فولڈ کی لانچ کو سام سنگ نے موخر کر دیا ہے۔اس فون کی نئی لانچ  کی تاریخ کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے۔ سام سنگ کو امید ہے کہ فولڈ ایبل ڈیوائسز مستقبل میں کمپنی کے ڈسپلے ڈویژن کا  منافع بڑھائیں گی۔کمپنی کو یقین ہے کہ فولڈ ایبل ڈیوائسز، گلیکسی نوٹ اور فائیو جی سے  وہ مارکیٹ میں اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 30 اپریل 2019

Share On Whatsapp