Facebook Messenger is coming to the desktop

فیس بک میسنجر اب ڈیسک ٹاپ پر بھی دستیاب ہوگا

فیس بک اپنی میسجنگ ایپلی کیشن کو ڈیسک ٹاپ پر بھی متعارف کرائے گا۔ کمپنی نے آج اعلان کیا کہ وہ  اپنے مقبول میسجنگ کلائنٹ میسنجر کو میک اور ونڈوز کے لیے بھی جاری کرے گا۔فیس بک نے سان ہوزے، کیلیفورنیا میں ہونے والی ایف 8 ڈویلپر کانفرنس میں بتایا کہ  میک اورونڈوز کے لیے میسنجر کا ڈیسک ٹاپ ورژن اس سال کے آخر تک پیش کر دیا  جائے گا۔
دنیا بھر میں  ویسے تو ڈیسک  ٹاپ کمپیوٹر سے زیادہ موبائل فون ہیں، جن میں صارفین میسنجر ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہیں لیکن دفاتر میں کام کرنے والے لوگ اپنے دن کا زیادہ تر حصہ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ز استعمال کرتے ہیں۔
فیس بک میسنجر کا ڈیسک ٹاپ کلائنٹ ایسے افراد کو فیس بک پر زیادہ وقت گزارنے میں مدد دے گا۔
میسنجر کا ڈیسک ٹاپ کلائنٹ  اسے  کاروباری اداروں کے لیے بھی پُر کشش بنا دےگا۔ اس سے کاروباری ادارے میسنجر پر زیادہ اشتہاری مہم چلائیں گے۔ کمپنی میسنجر میں دوسرے کئی ٹولز بھی متعارف کرانا چاہتی ہے۔میسنجر کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں آڈیو کالز، گروپ ویڈیو کالز اور موبائل ورژن کے کئی دوسرے فیچرز بھی شامل ہونگے۔ خیال ہے کہ میسنجر کا ڈیسک ٹاپ کلائنٹ Messenger.com کی بنیاد پر بنایا جائے گا۔ Messenger.com ویب پر میسنجر کی سروسز کو استعمال کرنے کے لیے تیز تر متبادل ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈیسک ٹاپ کلائنٹ کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔ اس سال کے آخر تک اسے ساری دنیا کے صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 30 اپریل 2019

Share On Whatsapp