Boostaler browser extension extends caching periods to speed up browsing

بوسٹالر براؤزر ایکسٹینشن سے کیشے کا ٹائم بڑھا کر تیز رفتار براؤزنگ کریں

بوسٹالر (Boostaler)  موزیلا فائر فاکس اور گوگل کروم کے لیے ایک ویب ایکسٹینشن ہے۔اسے کیشے کا ٹائم بڑھا کر براؤزنگ کی رفتار بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ایکسٹینشن فائر فاکس یا کروم کے کوڈ پر مبنی دیگر براؤزر پر بھی انسٹال کی جا سکتی ہے۔
ویب براؤزر کسی بھی پیج کے لوڈنگ ٹائم کو بہتر بنانے کے لیے  بہت سے حصوں کو   لوکل کیشے میں محفوظ کرتے ہیں۔ پیج کے حصوں کو لوکل ہارڈ ڈسک سے لوڈ کرنا  ویب  سرور سے لوڈ کرنے کی نسبت زیادہ تیز رفتار ہوتا ہے۔
بعض دفعہ ویب سرور کے عارضی مسائل کی وجہ سے بھی لوکل کیشے سے پیج وزٹ کیا جا سکتا ہے۔
بوسٹالر ایکسٹینشن  ڈیٹا ریکوئسٹ کے کیشے کنٹرول ہیڈر میں تبدیلی کرتا ہے ، جس سے ریسورسز کیشے میں زیادہ دیر تک محفوظ رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ایکسٹینشن اس بات کو بھی یقینی  بناتی ہے کہ کیشے میں ویب سائٹ کا تازہ ترین ورژن  دستیاب ہو۔
بوسٹالر ویب ریسورسز  کے لوکل کیشے ٹائم کو بڑھاتا ہے، جس سے ویب براؤزنگ کی رفتار بڑھ جاتی ہے۔اس ایکسٹینشن کی کارکردگی کا انحصار بڑی حد تک اس کے استعمال اور  ویب سائٹ کے کیشے کنٹرول ہیڈر کے استعمال پر ہے۔
اس ایکسٹینشن کو فائر فاکس پر انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
اس ایکسٹینشن کو کروم پر انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 25 اپریل 2019

Share On Whatsapp