Oppo A9 goes official with 6.53-inch display and 4,020 mAh battery

اوپو نے 4020 ایم اے ایچ بیٹری اور 6.53 انچ ڈسپلے کے ساتھ اوپو اے 9 لانچ کر دیا

اوپو اے 9   کے بارے میں دو دن پہلے خبریں لیک ہوئیں تھیں۔ آج یہ فون لانچ کر دیا گیا ہے۔ اس فون ڈسپلے 6.53 انچ فل ایچ ڈی پلس ہے۔ فون کے ڈسپلے میں ایک نوچ بھی ہے اور اس  فون کی سکرین ٹو باڈی ریشو 90.7 فیصد ہے۔
اوپو اے 9 میں ہیلیو پی 70 ایس او سی، 6 جی بی ریم اور 128جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ پائی بیسڈ کلر او ایس 6 انسٹال ہے۔فوٹو گرافی کے لیے فون کی بیک پر 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ  اور فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔فون کی بیک پر  بائیو میٹرک سیکورٹی کے لیے فنگر پرنٹ سکینر نصب ہے۔
یہ فون تین رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ اس میں گیم بوسٹ 2.0 اور 4020 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔اس فون کی قیمت 1799 یوان یا 267 ڈالر  یا 239 یورو ہے۔ چین میں اس کی فروخت کا آغاز 30 اپریل سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 25 اپریل 2019

Share On Whatsapp