Sony’s new 4K OLED TVs start at $2,499.99

سونی کے 4K او ایل ای ڈی ٹی ویز کی قیمتیں 2500 ڈالر اور 98 انچ 8K کی قیمت 70 ہزار ڈالر سے شروع ہونگی

سونی نے اس سال جنوری میں ہونے والےکنزیومر الیکٹرونکس شو میں  2019 کےلیے  اپنی او ایل ای ڈی اور ایل سی ڈی ٹی وی  لائن متعارف کرائی تھی ۔ اس لائن میں سونی کا پہلا 8K ایل سی ڈی ٹی وی بھی  شامل ہے۔زیڈ 9 جی  ماڈل کے اس 85 انچ کے ٹی وی کی قیمت 13 ہزار ڈالر اور 98 انچ  ورژن کی قیمت 70 ہزار ڈالر ہے۔
اس لائن اپ میں شامل ماسٹر سیریز اے 9 جی اور سستے اے 8 جی  او ایل  ای ڈی ٹی وی کی قیمتیں 3500 ڈالر اور 2500 ڈالر سے شروع ہوتی ہیں۔
اسی طرح4K ایل سی ڈی ٹی وی ایکس 950 جی ، ایکس 850 جی اور ایکس 800 جی کی قیمتیں 1400 ڈالر، 3500 ڈالر اور650ڈالر سے شروع ہوتی ہیں۔
سونی کے 8Kٹی وی کی قیمتیں کافی زیادہ ہیں لیکن یہ سام سنگ کے مقابلے میں کافی سستے ہیں۔ سام سنگ نے اپنا پہلا 8K ٹی وی پچھلے سال جاری کیا تھا۔ 98 انچ کے کیو 900 کی قیمت ایک لاکھ ڈالر اور 85 انچ کی قیمت 15 ہزار ڈالر تھی۔ایل جی نے بھی  8K ٹی لانچ کیا ہے۔ یہ دنیا کا پہلا 8K او ایل ای ڈی ٹی وی ہوگا لیکن اس کی قیمت اور دستیابی کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔

اس سال موسم گرما میں سونی کے  اے 9جی، زیڈ 9 جی اور ایکس 950 جی میں ایپل کے ائیر پلے 2 اور ہوم کٹ کی سپورٹ پیش کر دی جائے گی۔ائیر پلے 2 کی سپورٹ کا مطلب ہے کہ آپ اپنے ایپل یا آئی پیڈ ڈیوائس پر چلنے والے مواد کو ٹی وی پر چلا سکتے ہیں جبکہ ہوم کٹ سپورٹ کا مطلب ہے کہ  ٹی وی کو ہوم کٹ کی سپورٹ رکھنے والی دوسری ڈیوائسز سے مربوط کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 23 اپریل 2019

Share On Whatsapp