Meizu 16s unveiled with Snapdragon 855 and 48MP dual camera setup

میزو نے سنیپ ڈریگن 855 اور 48 میگا پکسل ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ میزو 16 ایس لانچ کر دیا

میزو نے باضابطہ طور پر اپنا فلیگ شپ فون جاری کر دیا ہے۔ فون کی اہم خصوصیات میں بڑا سپر ایمولیڈ ڈسپلے، سنیپ ڈریگن 855 پروسیسر اوراو آئی ایس کے ساتھ  ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔
میزو 16 ایس میں 6.2 انچ کی فل ایچ ڈی پلس سپر ایمولیڈ سکرین ہے، جس میں  انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ سکینر بھی ہے۔ میزو نے فون کے ہائی کوالٹی ڈسپلے کی فراہمی کے لیے  سام سنگ سے شراکت داری کی ہے۔ سام سنگ نے کوشش کی ہے کہ اس ڈسپلے سے صارفین کی آنکھوں کو کم سے کم نقصان پہنچے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس نئے فلیگ شپ میں  ضرر رسا نیلی روشنی کو 33 فیصد تک فلٹر کیا ہے۔ اس میں ڈی سی ڈِم سپورٹ سے آنکھوں پر بوجھ نہیں پڑتا۔اس فون کی سکرین ٹو باڈی ریشو بھی کافی متاثر کن یعنی 91.53 فیصد ہے۔ فون میں ایچ  ڈی آر پلس  سپورٹ اور زیادہ بہتر پورٹریٹ موڈ کے ساتھ 20 میگا پکسل کا سیلفی کیمر ہ ہے۔
فون کی بیک پر Quad Bayer سٹرکچر کے ساتھ 48MP f/1.7 OIS سونی کا مین سنسر ہے۔سیکنڈری کیمرہ 20MP f/2.6 وائیڈ اینگل ہے۔
اس فون میں میزو نے سپر نائٹ ویو کے نام سے نیا نائٹ موڈ شامل کیا ہے۔ اس میں کیمرہ سیٹ اپ ایک ساتھ 8 تصاویر لے کر انہیں ایک میں ضم کرتا ہے۔ کمپنی نے وعدہ کیا ہے کہ نئے کیمرہ فیچر سافٹ وئیر اپ ڈیٹس کی صورت میں پرانے ماڈلز کے لیے بھی جاری کیے جائیں گے۔
فون میں سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ کے ساتھ 6 یا 8 جی بی ڈی ڈی آر 4 ایکس ریم اور 128 یا 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون میں 3600 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ 24W mCharger کی بدولت فون صرف 30 منٹ میں 0 سے 60 فیصد چارج ہو سکتا ہے۔
اے آئی آپٹیمائزیشن کی بدولت صارفین اس پر 6 گھنٹے تک گیمنگ اور 14 گھنٹوں تک ویڈیو سٹریمنگ کر سکتے ہیں۔
فون میں اینڈروئیڈ پائی بیسڈ Flyme 7.3 انسٹال ہے۔ دوسرے فیچرز میں ڈوئل فریکوئنسی جی پی ایس، بلوٹوتھ 5.0 اور این ایف سی شامل ہیں۔
گیمنگ کے لیے اس فون میں ہائپر گیمنگ موڈ ہے جو کم پاور کو استعمال کرتے ہوئے گرافکس پرفارمنس کو بڑھاتا ہے۔ گیمنگ کے دوران بہتر تجربے کے لیے کمپنی نے اس میں mEngine 3.0 وائبریشن موٹر شامل کی ہے۔
16ایس کاربن بلیک، پرل وائٹ اور فینٹم بلیو رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ فون کے 6 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 3198 یوان یا 475 ڈالر، 8 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 3498 یوان یا 520 ڈالر اور 8 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 3998 یوان یا 595 ڈالر ہے۔ فون کے پری آرڈر تو شروع ہوچکے جبکہ اس کی باضابطہ فروخت 28 اپریل سے شروع ہوگی۔

تاریخ اشاعت : منگل 23 اپریل 2019

Share On Whatsapp