Lenovo Z6 Pro is official with four cameras and a big battery with 27W charging

لینوو نے بڑی بیٹری اور 4 کیمروں کے ساتھ لینوو زیڈ 6 پرو متعارف کرا دیا

لینوو نے آخر کار  اپنے نئے فلیگ شپ زیڈ 6 پرو کو متعارف کرا دیا ہے۔ اس سےپہلے اس فون کے حوالے سے کئی لیکس، گمراہ گن آفیشل ٹیزر اور افواہیں سامنے آئیں تھیں۔ لینوو نے اس فون کو 4  کیمروں، سنیپ ڈریگن 855 چپ سیٹ اور فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ پیش کیا ہے۔
اس فون کی سکرین 6.39 انچ  سپر ایمولیڈ ہے۔ سکرین کی ٹاپ پر ایک چھوٹی سی واٹرنوچ ہے۔فنگرپرنٹ سکینر کو فون کے ڈسپلے میں ہی شامل کیا گیا ہے اور کی بیزل بھی کافی پتلی ہے۔

فون میں کوالکوم کے  چپ سیٹ کے ساتھ  6 جی بی / 8 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔زیڈ 6 پرو کا ایک ورژن 12 جی بی ریم اور 512 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ بھی پیش کیا گیا ہے۔
فون کی بیک پر 4 کیمرے عمودی نصب کیے گئے ہیں۔ ان میں سے پہلا کیمرہ 16 میگا پکسل وائیڈ اینگل ہے۔ اس کے نیچے f/1.8اپرچر کےساتھ 48 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ تیسرا کیمرہ 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو ہے۔ چوتھا کیمرہ تھوڑا الگ سے نصب کیا گیا ہے جو 2 میگا پکسل کا ہے اور ویڈیو کو  بہتر بنانے کے لیے ہے۔
فون کا سیلفی کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہے جو اس کی نوچ میں نصب ہے۔ فون میں لیکوئیڈ کولنگ، 4000 ایم اےا یچ کی بیٹری اور 27W فاسٹ چارجنگ بھی ہے۔
اس میں بہت سے دیگر فیچرز جیسے اے آئی فوٹوز، ہائپر ویڈیو اور تمام ویڈیو موڈ جیسے سپر نائٹ سین، سپر میکرو، سپر وائیڈ اینگل وغیرہ بھی ہیں۔
یہ فون سرخ اور سبز رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے 6 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 2899 یوان یا 430 ڈالر یا 385 یورو، 8 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 2999 یوان یا 450 ڈالر یا 400 یورو اور 12 جی بی / 512 جی بی ورژن کی قیمت 4799 یوان یا 715 ڈالر یا 635 یورو ہے۔
اس فون کی فروخت کا آغاز 29 اپریل سے شروع ہوگا۔ یہ لینوو کے اپنے سٹور، ٹی مال اور جے ڈی ڈاٹ کام پر دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت : منگل 23 اپریل 2019

Share On Whatsapp