Russian hackers are targeting European embassies, according to new report

روسی ہیکر یورپی سفارت خانوں کو ہدف بنا رہے ہیں۔ نئی رپورٹ

چیک پوائنٹ ریسرچ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق روسی ہیکروں نے حال ہی میں کئی یورپی سفارت خانوں  میں وائرس زدہ اٹیچمنٹ بھیج کر حملہ کیا۔ بظاہر یہ اٹیچمنٹ  سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بھیجی گئی تھی ۔
حملوں کے دوران ہیکروں نے نیپال، گویانا، کینیا، اٹلی ، لائبریا، برمودا ، لبنان  اور دیگر کئی ممالک میں قائم یورپی سفارت خانوں  کو ہدف بنایا۔ ہیکروں نے سفارت خانوں میں مائیکروسافٹ ایکسل کی  شیٹس ای میل کیں۔
ان شیٹس میں وائرس زدہ میکروز شامل تھے۔ یہ ای میلز بظاہر  امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی بھیجی ہوئی لگتی تھیں۔ ای میل میں بھیجی گئی فائلیں ایک بار کھلنے  سے ہیکر  متاثرہ کمپیوٹر کو ٹیم ویور اور کئی دوسرے سافٹ وئیر انسٹال کر کے کنٹرول میں کر سکتے تھے۔
پریس ریلیز میں بتایا گیاہے کہ ہیکروں نے ایسے افراد کو اپنا  ہدف بنایا ، جن کا تعلق فنانس کے شعبے سے ہے۔ایسا لگتا ہے کہ ہیکروں نے ان حملوں کے لیے بہت احتیاط اور مہارت سے منصوبہ بندی کی تھی۔
انہوں نے اپنے شکار کی دلچسپیوں کو مدنظر رکھتے ہوئےڈاکیومنٹس بنائے۔
اگرچہ یہ حملے روس سے ہوئے  ہیں لیکن یہ کہنا مشکل ہے کہ اس کےپیچھے حکومت کا ہاتھ ہے۔ ایک ہیکر کا سراغ  ایک ہیکنگ اورجوئے  کے فورم سےملا ہے۔ وہ وہاں پر EvaPiKs  کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ اس یوزر نے فورم نے دیگر صارفین کو بتایا تھا کہ اس طرح کےحملے کس طرح کیے جاتےہیں۔چونکہ ایک ہیکر کا تعلق جوئے کے فورم سے ہے،اس لیے کہا جاسکتا ہے ہیکروں نے یہ سب مالی فوائد کےلیے کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 22 اپریل 2019

Share On Whatsapp